کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مشرقی علاقو ں سے ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔