پاکستان ،توانائی بحران اور امن و امان کے باعث ترقی سست رہی، اے ڈی بی

ADB

ADB

کراچی (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں توانائی بحران اور امن وامان کی مخدوش صورت حال کے باعث صنعتی شعبے کی ترقی انتہائی سست رہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کی مجموعی پیداوار میں خدمات اور زرعی شعبے کے مقابلے صنعتوں کا حصہ بہت ہی محدود ہے ، جس کی اہم ترین وجوہات صنعتوں کو درپیش توانائی بحران اور امن و امان کی خراب صورت حال ہے۔ رپورٹ کے مطابق افرادی قوت کا محض 14 فیصد ہی مینوفیکچرنگ سیکٹر سے منسلک ہے جبکہ 43 فیصد زرعی اور 33 فیصد افراد کا روزگار خدمات کے شعبے سے وابستہ ہے۔

اس کے علاوہ سرمایاکاری کا رحجان بھی زیادہ تر تیل و گیس ،مالیاتی شعبہ اور ٹیلی کام سیکٹر میں ہی دیکھا گیا۔ اے ڈی بی کے مطابق صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ، تجارتی پالیسیوں میں اصلاح کرے ۔