بوچھال کلاں (نامہ نگار )مسلم یوتھ ونگ ضلع چکوال کے صدر ملک خالد نوابی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے عالمی دبائو کے باوجود عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیاانہوں نے کہا کہ انہیں صاف الفاظ میں کہا گیا کہ ایٹم بنانے والے اور اس پروگرام کو چلانے والوں کا انجام دیکھ چکے ہو مگر انہوں نے ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے ان کے منہ پر تماچہ مارا کہ میرے ملک کے عوام دھماکہ کرنے کے خواہش مند میں بوچھال کلاں میں مسلم یوتھ ونگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ضلع چکوال میں میگا پراجیکٹ شروع ہونے والے ہیں جن سے ضلع چکوال کے عوام کو نوکریاں ملیں گی اور ضلع میں خوشحالی آئے گی اس موقع پر انہوں نے ملک عبداللہ دلیل پور کو تحصیل چوآسیدنشاہ میں مسلم یوتھ ونگ کا نائب صدر سید طلحہ فاروق شاہ کو سئکرٹری انفارمیشن اور ملک اشتیاق حسین کو تحصیل کلر کہار کا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیااور تحصیل کلر کہار کی تمام تنظیم سازی کا اختیار بھی ملک اشتیاق کو ہی دیا معروف صحافی سید طلحہ فاروق شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کی خوشحالی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موئثر اقدامات کر رہی ہے جس سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک میں پیدا توانائی کا بحران بھی جلد ختم ہونے والا ہے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون جوند نے کہا کہ سینٹر جنرل عبدالقیو م ملک یوتھ ونگ کی مضبوطی کے خواہاں اور ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن ان کی مدد کریں گے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم یوتھ ونگ تحصیل کلر کہار کے صدر ملک اشتیاق حسین نے کہا کہ کارکن متحد ہو کر مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اور ملک میں خوشحالی آئے اس تقریب سے ملک ناصر منیر جھامرہ ملک منصر کہوٹ ملک صفدر بربری بوچھال کلاں ملک عبداللہ دلیل پوراعجاز مغل چکوال ملک سعید ڈب میڈم گوشی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بوچھال کلاں (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ضلع چکوال میں تین گھنٹے لگاتار لوڈ شیڈنگ شروع تفصیل کے مطابق منگل کی شام دن چار بجے سے شام سوا سات بجے تک بجلی بند رہی جس پر پورے علاقے میں احتجاج ہوا جب واپڈا حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی کوئی خاطر خواہ جواب نہ دیا کہ بجلی کو کیوں بند رکھا گیا ذرائع کے مطابق اب ہر روز تین گھنٹے بجلی بند کرنے کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے بجلی کی اس نئی لوڈ شیڈنگ سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف باقائدہ احتجاج شروع ہو جائے گا اور حکومت لڑکھڑا جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بوچھال کلاں (نامہ نگار )صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضلع چکوال میں میگا پراجیکٹ شروع کر رہی ہے جس سے ضلع چکوال کے عوام کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گیاور ضلع چکوال میں خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ میاں برادران ضلع چکوال کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یہاں کے ترقیاتی منصوبے بغیر کسی روک ٹوک کے منظور کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلر کہار ٹراما سینٹر کے منصوبہ کی تکمیل کے بعد ضلع چکوال کے عوام کو گھر کی دیلیز پر ہی بہترین علاج معالجہ کی وہ سہو لیں میسر آئیں گی جن کے لئے انہیں کسی بڑے شہر جانا پڑتا تھا انہوں نے کہا کہ للہ ٹائوں سے بوچھال کلاں تک سڑک کی تعمیر کے لئے جلد کا م شروع ہو گا اس سڑک کی تعمیر سے علاقہ ونہار کے عوام کو جہاں سفر کی بہترین سہولت ملے گی وہاں موٹروئے پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایک متبادل راستہ بھی ملے گا انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی فلاح کے لئے کام کریں اور عوام کے مسائل کے حل کی کوشش کریں انہوں نے کاکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں اور اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں کیونکہ کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایا ہوتے ہیں۔
ریاض احمد ملک نمائندہ الاخبار بوچھال کلاں 03348732994