کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ افسران اپنی خدمات عوام کیلئے وقف کردیں اور لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریںاور عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن را ت مصروف عمل رہیںان خیالا ت کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان محکمہ ہیلتھ کے افسران اور یوسی انسپکٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمرا ہ میونسپل کمشنر مسرور میمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یوسی انسپکٹر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو مزید بہتر بنائے اورکورنگی کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظام کئے جائیں اور انڈسٹریل ایریا ،مین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی بھی صفائی روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیا جائے یو سی انسپکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مانیٹر نگ کریں سڑک کے کناروں سے مٹی کو صاف کیا جائے اور جہاں بھی کچرا اور ملبہ نظر آئے اس کو فوری طور پر اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جائے۔
اور چونے جراثیم کش ادوویات کا چھڑکائو بھی کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا انہوں نے مزیدکہا کہ بلدیہ کورنگی انتظامیہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش میں مصروف عمل ہے۔