ملکہ کی خبریں 25/03/2015

Shamroz Elahi

Shamroz Elahi

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) پاکستان مسلم لیگ ن رہنما شمروز الہی گھمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران کی حکومت نے ملکی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ،پاکستان کو امیج اب دوسرے ممالک میں بہتر ہو ا ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب نوجوان نسل اپنے وطن عزیر میں کام کرنے کو ترجیح دیں گے ۔میاں نواز شریف کی حکومت نوجوانوں کو رو زگار ان کی دیلیز پر پہنچائے گی ۔شمروز الہی گھمن نے مذید کہا کہ کراچی میں امن اپریشن سے ثابت ہوتا ہے کہ چین جیسے دوست ملک کو گوادر پورٹ مخفوظ بنا کر دی جائے گی ۔تاکہ دنیا بھر کے لئے کی جانے والی سرمایہ کاری براست پاکستان ہو۔ جس کا فائدہ پاکستان کو ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پلاہوڑی گائوں میں گلیوں و نالیوں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ کے فنڈز منظور کرنے پر ایم پی اے چو ہدری شبیر احمد کوٹلہ کا مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی نے میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پلاہو ڑی گائوں کی گلیوں و نالیوں کی تعمیر کے لیے دس لا کھ کا فنڈ منظور کر نے پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کا مشکور ہوں اور امید ک تا ہوں کہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ آ ئندہ بھی پلاہوڑی گائوں میں تعمیر و ترقی کے منصو بے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق مقامی سیاستدان عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فاروق اعوان ) تھانہ گلیانہ پولیس نے بہن کے گھر ملنے آنے والے بھائی سے مارٹر گولہ برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گائوں جھانٹلہ کے قریب ہمشیرہ کے گھر ملنے آنے والے شخص سرائے عالمگیر کے رہائشی 35 سالہ مشتبہ شخص امجد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مارٹر گولہ برآمد کر لیا۔ مارٹر گولہ برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا۔ جس پر گائوںاور ارگرد کے دیہات کے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ تفتیشی مہندی شاہ کے مطابق ملزم کی چھان بین کی جار ہی ہے کہ اس کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے تو نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ ( کرائم ر پورٹر ) خصوصی عدالت کی جج بشری زمان نے تھانہ گلیانہ میں فورتھ شیڈول کے تحت درج مقدمہ میں حافظ توقیراحمد عثمانی کو باعزت بری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق 09 -02- 2015 کو تھانہ گلیانہ میں اس وقت کے ایس ایچ او مہندی خاں رانجھا کی طر ف سے حافظ توقیر عثمانی کے خلاف فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ جس کی باقاعدہ سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ میں ہو ئی ۔خصوصی عدالت کی جج بشری زمان نے تمام بیانات کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر حافظ توقیر عثمانی کو باعزت بری کر دیا ہے ۔حافظ توقیر عثمانی کے بری ہونے کے بعد جب اپنے گاوں پہنچے تو لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،اہل علاقہ نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ تھانوں میں بے جا اور ناجائز ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔جبکہ ایک اور ایف آئی آر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ ( کر ائم ر پو رٹر )تھانہ گلیانہ کے گائوں گوٹر یالہ سے جو انسا لہلڑ کی اغواء مقدمہ درج ، تھانہ گلیانہ کے علاقہ گو ٹریالہ میں محمد سلیم جٹ سکنہ گوٹریالہ کی جو انسالہ بیٹی نیلم شہزادی کو رات ساڑھے دس بجے اغواء کر لیا گیا۔ پو لیس نے محمد سلیم کی رپورٹ پر جہانگیر احمد ، نذیر احمد ، بشیر احمد ، ثمینہ بی بی ، توصیف ، اویس ، محمد سلیم ، راجہ عثمان ، عابد حسین کیخلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی باز یابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (رپورٹ۔ عمرفاروق اعوان ) چیئرمین اوورسیز کمیشن ضلع گجرات و ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا ہے کہ تحصیل کھاریاں بھر سے رضا کاران کو اکٹھا کر کے ان کے اعزاز میں تقریب کے انعقادپر عزیز الرحمن مجاہد اور ان کے ساتھی مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاسبان ایوارڈ شو 2015ء کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا جو جذبہ ضلع گجرات کے لوگوں میں ہے وہ کسی اور میں نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کر رہے ہیں بلاشبہ وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں ہر شعبہ زندگی میں خدمت کرنے والے عظیم محسنوں کو جمع کر کے ان کے اعزاز میں تقریب سجائی ہے یہاں پر چیئرمین شمیم محمد بھی موجود ہیں۔

جنہوں نے میٹرنٹی ہسپتال کی تعمیر کے لئے اپنے ذاتی زمین سے ایک بڑا قطعہ اراضی کیا ملک شبیر حسین موجود ہیں جنہوں نے تاجر برادری کے حقوق کی بات ہو یا کسی بھی نیکی کے کام کا معاملہ ہر حوالے سے صف اوّل میں ہوتے ہیں خان اسلم کھاریاں کے درویش منش اور عوامی خدمت گار ہیں جو 24گھنٹے عوام کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ میں عوامی خدمت میں اپنی پوری زندگی کو صرف کردوںگا انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جو ذمہ داری ہم دونوں بھائیوں کے کاندھے پر ڈالی ہے ہم اسے شب و روز وفا کرنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ عوام اور خدا کے حضور سرخرو ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ میں گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کا منصوبہ آیا تو اس کے لئے جگہ نہیں مل رہی تھی چوہدری شمیم احمد کوٹلی بجاڑنے اپنی ذاتی زمین سے کروڑوں روپے مالیت کی 14 کنال جگہ عطیہ کی۔ عزیز الرحمن مجاہد ، ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق الغرض خدمت انسانیت کے لئے کام کرنے والے جتنے لوگ بھی یہاں پر موجود ہیں۔

ہم سب کو سلام پیش کرتے ہیں اور فلاح و بہبود کے کاموں میں ہمیں ہمیشہ اپنا ساتھی پائیں گے۔ اس مو قع پر ممتاز ماہر قانون نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کھاریاں میں ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق اور عزیز الرحمن مجاہد ایک ایسا گھنٹہ گھر ہیں جہاں پر عوام کی فلاح کی ہر سروس موجود ہے۔ نفسا نفسی کے اس دور میں جب سٹیٹ بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔ عزیز الرحمن مجاہد جیسے کردار بلاشبہ داد کے قابل ہیں جنہوں نے ہرشعبہ میں عوام کے لئے مسیحائی کی۔ ممتااز ماہر تعلیم و سینئر صحافی محترمہ فوزیہ سجاد نے کہا ہے کہ بلڈ ڈونیشن کا کام بہت اچھا ہے لیکن اس سے زیادہ اہمیت کا کام لوگوں کو صحت و صفائی کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ”پاسبان ایوارڈ شو2015ئ” کے شرکاء سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس محنت اور مجاہدانہ انداز میں عزیز الرحمن مجاہد کام کرتے ہیں بہت کم لوگ ان جیسا کام کر پاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتی ہوں کہ پاسبان اور عزیز الرحمن ورکنگ وویمن کے لئے اپنے پلیٹ فارم سے کام کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر تاشفین صفدر مرالہ نے کہا ہے کہ پاسبان فورم کے زیراہتمام خدمت انسانیت کی تاریخ رقم کرنے پر میرے بھائی عزیز الرحمن مجاہد اور ان کے ساتھی قابل تحسین ہیں اگرچہ بطور انسان ہم پر فرض ہے کہ ہم دکھی اور پریشان بہن بھائیوں کی مدد کریں پاسبان کے پلیٹ فارم سے بلڈ ڈونیشن کا 1500بیگ کا ریکارڈ مکمل کرنا ایک عظیم کارنامہ ہے۔

پاکستان اور عزیز الرحمن مجاہد کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات، یتیم اور مستحق بچیوں کی شادیاں، بے سہارا مریضوں کا مفت علاج معالجہ اور اسی طرح کے دوسرے پراجیکٹس پر میں عزیز الرحمن مجاہد اور اُن کے رفقاء کار کو شاباش دیتی ہوں تاشفین صفدر نے کہا کہ نیکی اور بھلائی کے مشن میں جہاں ضرورت ہوئی عزیز الرحمن مجاہد اور ان کے ساتھی ہمیں حاضر پائیں گے۔ کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں ممتاز قانون دان چودھری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے کئی پراجیکٹس مکمل کئے ہیں فلڈ ریلیف کے لئے پاک آرمی کے ساتھ بھی کام کیا۔ مختلف شعبوں میں کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کھاریاں کی تاریخ کا حصہ ہیں ہم پاکستان فورم کی سرپرستی میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے ہمیں اپنا ساتھی پائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب جناح کو سلامی دینے کے لئے ایک پلٹن بھی موجود نہیں تھی لیکن آج مرکز میں اور تینوں صوبوں میں 21,21 توپوں کی سلامی بھی دی جاتی ہے۔ پاسبان فورم کے صدر ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق نے کہا ہے کہ نبی رحمت کے فرمان کے مطابق مومن وہ ہے۔

جو دوسروں کو نفع دے ہم خوش قسمت ہیں کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی تحریک کی کھاریاں میں بنیاد رکھنے اور اس کے بعد عالمگیر تحریک بنا دینا عزیز الرحمن مجاہد کا کام ہے مشکل ترین حالات میں 5ماہ تک ڈی چوک اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کیمپ لگایا اور پھر لاپتہ افراد کے لئے ہر محاذ پر کام کرنا عزیز الرحمن مجاہد کا ناقابل فراموش کارنامہ ہے قومی سطح پر شاندار خدمات کے بعد عزیز الرحمن مجاہد نے ہم دوستوں کو ساتھ ملا کر پاسبان کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا کام شروع کیا۔ پاسبان فورم کا مقصد ہے کہ لوگوں کے حقوق بغیر کسی وقت کے ان تک پہنچیں۔ تعلیم ہو یا صحت انومن سماجی بہبود کے ہر میدان میں پاسبان صف اوّل میں موجود ہے۔ کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ ہو یا حیدر کرار ملکہ، ہاشم ویلفیئر ہسپتال ہو یا الخدمت فائونڈیشن پاسبان فورم نے فلاح انسانیت کے مشن میں ہر کسی کے ساتھ کوارڈی نیشن کی ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج 1500بیگ عطیہ خون کا ٹارگٹ مکمل ہوا ہم پورے ضلع میں بلڈ ڈونرز کا ایک وسیع سسٹم بنانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ خدمت انسانیت میں مصروف تمام این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا چاہتے ہیں تاکہ مل جل کر مختلف فیلڈز میں بہتر انداز سے کام کیا جا سکے۔ جماعت اسلامی ضلع گجرات کے نائب امیر ڈاکٹر چودھری عرفان احمد صفی نے ”پاسبان ایوارڈ شو2015ئ” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم جب یہاں اکٹھے ہوئے ہیں تو تین ایونٹ منائیں گے قرار داد پاکستان کی آج 75ویں سالگرہ ہے۔ مختلف شعبوں میں سماجی خدمات سرانجام دینے والے محسنوں کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقسیم ہے اور تیسری تحصیل کھاریاں کے پہلے روزنامہ اخبار ”آئینہ انقلاب” کی 17ویں سالگرہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں ہرفرد اپنے حصے کا کام کرے تو یہ خطہ جنت نظیر بن سکتا ہے پاسبان کے نام سے مختلف پراجیکٹس پر عوامی خدمت اور پھر تحصیل بھر سے رضا کاروں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایوارڈ دینا بلاشبہ عزیز الرحمن مجاہد اور پاسبان کا عظیم کارنامہ ہے۔ عزیز الرحمن مجاہد اپنی ٹیم کے ساتھ خدمت انسانیت کے اتنے وسیع پیمانے پر کام کر رہے ہیں ہماری ساری ہمدردیاں پاسبان فورم کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ممتاز دانشور چوہدری شاہد محمود نے کہا ہے کہ آج کی تقریب میں شامل ہو کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ہمارے سوسائٹی میں اتنا اچھا پروگرام ہمارے لئے باعث مسرت ہے پاسبان فورم کے پلیٹ فارم سے معاشرے کی بھلائی کے لئے میرے دوست جو کام کر رہے ہیں۔

یہ قابل ستائش ہے تحصیل کھاریاں بھر سے یہاں جمع ہونے والے وہ سارے لوگ سیلوٹ کے قابل ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت بے لوث ہو کر کرتے ہیں اگر اسی لگن اور سپرٹ سے کام ہوتا رہا تو بلاشبہ یہ ملک حسین ترین ملک بن جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سیکرٹری نشرو اشاعت چوہدری وقار منیر لنگڑیال ایڈووکیٹ نے پاسبان ایوارڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے 1500بیگ عطیہ خون کا ٹارگٹ قابل تحسین ہے ہم سب لوگوں کو نیکی اور بھلائی کے کاموں میں پاسبان فورم کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما حاجی محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ 23مارچ تو ہم گذشتہ75سال سے منا رہے ہے لیکن آج جب ہم یہ دن منا رہے ہیں تو ایک مختلف اور خوش آئند سا احساس ہوتا ہے یہاں ملک کے پاسبان بھی موجود ہیں اور پاسبان جیسے فلاح عوام کے ادارے بھی انقلاب بھی موجود ہے اور آئینہ انقلاب بھی۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے شہر میں اتنے اچھے ادارے کام کر رہے ہیں ہمارا ہرممکن تعاون ان کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب کبھی ضرورت پڑتی تو ایک بیگ خون نہیں ملتا تھا لیکن آج مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے کہ عزیز الرحمن مجاہد اور ان کے ساتھیوں نے 1500بیگ عطیہ خون کا ٹارگٹ کیسے مکمل کیا۔ یہ کام بلاشبہ عزیز الرحمن مجاہد جیسے بے لوث اور خدائی خدمتگار ہی کر سکتے ہیں۔

Pakistan Pasban Forum Cermoney

Pakistan Pasban Forum Cermoney

Pakistan Pasban Forum Cermoney

Pakistan Pasban Forum Cermoney