کراچی : بلدیہ کورنگی کا ایک اور اعزاز مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر سے قبل بلدیہ کورنگی کے مسیحی ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی قبل ازوقت یقینی بنا دیا گیا ۔ایسٹر سے قبل تنخواہ کی ادائیگی پر شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔مسیحی ملازمین نے تنخواہ کی قبل ازقت ادائیگی پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ادارے کی نیک نامی اور ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز بنا نے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ مسیحی ملازمین بلدیاتی اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم نے ہمیشہ ملازمین کو اُن کی ادارے کے لئے بہتر کا رکردگی کو سراہا اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی ہے اور بہتر کار کردگی کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے کار کرردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیااس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنانے اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے علاقائی سطح پر غیر قانونی اقدام کی روک تھام کے لئے موثر نظام قائم کیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ملازمین ادارے کی نیک نامی کے لئے اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ انجام دیں انہوں نے کہاکہ ہمارے ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ ہم اپنے ملازمین کی کارکردگی کو ہمیشہ سراہیں اور یہی وجہ ہے کہ عید الفطر ہو یا عید الضحیٰ، کرسمس ہو یا ایسٹرہمیشہ اپنے ملازمین کو خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے قبل ازوقت تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنا یا ہے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کار کردگی کو مزید بہتر بنا ئیںضلع کورنگی میں مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنا ئیں اور تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور اس کی روک تھام کو یقینی بنا یا جائے۔