مصطفی آباد/ للیانی کی خبریں 25/03/2015

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) 14 سالہ لڑکی کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی، چیچہ وطنی کے رہائشی دراش طارق نے 8ویں کلاس تک لڑکیوں کے سکول میں تعلیم حاصل کی بعد ازاں عالمہ کورس کیلئے لڑکیوں کے مدرسہ میں داخلہ لے لیا، 6 ماہ قبل درد ہوئی عارف میموریل ہسپتال میں کامیاب علاج، والدین انتہائی خوش، تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے چک نمبر 166/9L کی رہائشی دراس طارق کا عارف میموریل کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی، نام دراس طارق سے محمد عبدلرحمن رکھ دیا گیا والدین انتہائی خوش، محمد عبدالرحمن نے پریس کلب مصطفی آباد رجسٹرڈ کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 8ویں کلاس تک اسلامیہ پبلک سکول میں تعلیم حاصل کی،بعد ازاں مدرسہ فاطمہ الزہرہ میں عالمہ کورس کیلئے داخلہ لے لیا تھا6ماہ قبل درد محسوس ہوئی جس کے بعد ٹیسٹ کروائے گئے اور آج کامیاب آپریشن کے بعد میں نارمل لڑکا بن گیا ہوں، اس موقع پر میڈیکل ڈاریکٹر عارف میموریل ہسپتال ڈاکٹر AJاحمد جمال انور صمدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچہ کے والدین کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ یہ لڑکا ہے، کیونکہ اس یہ اندرونی طور پر لڑکا تھا جسے ہم نے آپریشن کرکے مکمل لڑکا بنا دیا ہے، یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن اس کو آپریٹ کرنا مہارت کا کام ہے، کامیاب آپریشن کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل شیخ ماہر امراض بچہ سرجری نے کہا کہ کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جن میں میل ہار مونز کی کمی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے گولیاں اندر رہ جاتی ہیں، اور وہ لڑکیوں کی مشاہبت اختیار کر لیتے ہیں،جب ہم ہار مونز ٹیسٹ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ xy ہے یا xxہے،xxکا مطلب ہوتا ہے کہ وہ یہ فی میل ہے xyکا مطلب ہوتا ہے کہ یہ میل ہے،اس کی مزید دو سرجریاں ہوں گی جس سے یہ اس قابل ہو جائے گا کہ یہ مردوں کی طرح نظر آئے اور مردوں والے کام کر سکے، اب تک ایسے 500افراد کو علاج کر چکا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) محمد نعیم شہید کے اہل خانہ کو 50لاکھ نقدی و10ایکٹر رقبہ دس روز میں دینے کا اعلان کرے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، تنظیم اتحادِ امت پاکستان کے وفد کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تنظیم اتحادِ امت پاکستان کے وفد نے محمد نعیم شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، وفد میں شامل چیئرمین تنظیم اتحادِ امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی، حافظ محمد اکبر جتوئی بانی و جزل سیکرٹری انجمن فدایان مصطفی، مفتی محمد حسین قادری صدر سنی اتحاد کونسل لاہور، پیر معاذ المصطفی قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ غوثیہ، پروفیسر مفتی مسعود الرحمن مرکزی رہنما ایگزیکٹو بورڈ تنظیم اتحادِ امت پاکستان ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں، اور انصاف کے فراہمی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، پنجاب پولیس جلد از جلد محمد نعیم اور نعمان کے قاتلوں کو گرفتار کرے، وزیر اعلی پنجاب دونوں شہداء کو کوٹ رادھاکشن میں جلائے گئے مسیحی جوڑے کی طرح 10ایکٹر رقبہ اور50لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان دس روز میں کرے، اگر دس روزمیں اعلان نہ کیا گیا تو تنظیم اتحادِ امت پاکستان عدالت سے رجوع کرے فی، تنظیم اتحادِ امت پاکستان نفرتوں کی بجائے محبتوں کو پروان چڑھانے کیلئے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے خصوصی مہم چلائے گی تا کہ معاشرے میں برداشت کے کے فقدان کا کما حقہ ازالہ کیا جا سکے، سانحہ یوحنا آباد اسلام اور پاکستان کو بد نام کرنے کی سازش ہے، مسیحی برداری اپنی صفوں کو شر پسند عناصرسے پاک کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پیپلزپارٹی کے وفد کی نعیم شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی،محمد نعیم شہید کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، وفد کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جزل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ، ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلزپارٹی این اے 138 ناصرہ میئو ، سابقہ ایم پی اے امجد میئو، سہیل ملک ، عابد صدیقی ودیگر رہنمائوں نے محمد نعیم شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بعد سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت محمد نعیم اور بابر نعمان کو زندہ جلائے جانے اور کوٹ رادھاکشن کے واقع کو ایک ہی پلڑے میں ڈال کر برابر انصاف کرے، کوٹ رادھاکشن واقع کے فوری بعد ارد گرد دیہات کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا،جبکہ یوحنا آباد واقع کے ملزمان گرفتار ہوتے نظر نہیں آتے ، ایسا ظلم ایسی زیادتی و درندگی پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے پیش آئی، پیپلزپارٹی ان کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، جدید ٹیکنالوجی کے دور میںملزمان کو ٹریس کرنا اور گرفتار کرنا کوئی مشکل نہیں،ملزمان کی گرفتار تک ہم مظلوم خاندان کی آوز بلند کرتے رہیں گے،اس موقع پر موجود اہل علاقہ نے کہا کہ ہم میڈیا کے وساطت سے ریاض ملک سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مظلوم خاندان کی داد رسی اور اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر آئیں، کیونکہ اس سے بڑھ کوئی نہ تو کوئی ظلم ہے اور نہ ہی کوئی دہشت گردی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News