گجرات کی خبریں 25/03/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) جائے گا جس کے بعد 60 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال مقامی افراد کی طبی و معالجاتی ضرورتیں پوری کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ یہ بات انہو ں نے اپ گریڈیشن کی سکیم کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی ہدایت کرتے ہو ئے کہی۔ کمشنر نے ڈی سی او گجرات ‘ محکمہ تعمیرات او رمحکمہ صحت کے ا فسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ سکیم تکنیکی امور جلد طے کئے جا ئیں اور پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ اس پر سرعت سے تعمیراتی کام کا آغاز ہو سکے ۔ کمشنر کو بتایاگیاکہ مانیٹرنگ کمیٹی نے اس سکیم کا جائزہ لے لیا ہے جبکہ ڈائر یکٹر آرکیٹیکچر نے بھی ورکنگ ڈرائنگز کی رپورٹ جاری کر دی ہے جبکہ دیگر ضروری کاروائی کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آسٹریلین گورنمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والی کینگرو لنگویسٹک کانٹیسٹ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے طلباء و طالبات نے ملک بھر میں دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ جبکہ دیگر طلباء نے بھی پوزیشن حاصل کی۔ جن میں زرش سلمان نے ضلع میں اول ، حور شمائل نے ضلع میں سوئم ،آمنہ احمد نے چوتھی ، احتشام نے پہلی پوزیشن ‘ عبداللہ اعجاز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر شہزادہ شفیق نقشبندی اور ایریا ہیڈ مس سعدیہ سلمان نے بچوں کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے بچوں کی ہمشہ تعلیم و تربیت کا مشن مکمل کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبا و طالبات دنیا بھر میں اہم پوزیشن حاصل کریں۔ اس سلسلہ میں ہم دن رات کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے مختلف سوالات کے جوابات دئیے ۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ اذان بہت بڑی نعمت ہے ۔اذان دینے کیلئے مخارج کا درست ہونا بہت ضروری ہے ورنہ معنی تبدیل ہوجائیں گے ۔اذان کی آواز سن کر شیطان بدحواس ہوکر بھاگ جاتا ہے ۔اذان سے برکتوں اور رحمتوںکا نزول ہوتا ہے ،بلائوں ،آفتوں اور زلزلوں کی آمد کے وقت اگر اذان دی جائے تو وہ ٹل جاتے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصیبت یا فوتگی کے موقع پر اپنے منہ پر تماچے مارنا بال نوچنا ،چیخنا چلانا ،وہ اوصاف بیان کرنا جو میت میں نہ ہو ،گریبان چاک کرنا نوحہ کرنا اسلام میں ممنوع ہے جس نے ایسا کیا وہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ کرے اور آئندہ ایسانہ کرنے کا پختہ عہد کرے یادرکھیں کہ ایسے عمل سے توبہ کرنا بہت ضروری ہے ۔جس میت پر نوحہ کیا جاتا ہے اس پر عذاب ہوتا ہے لہٰذا میت پر ہرگز نوحہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اپنے اہلخانہ کو وصیت میں نوحہ کرنے سے منع کردے اگر اس نے منع نہ کیا اور مرنے کے بعد اگر کسی نے نوحہ کیا تو بہت آزمائش ہوجائے گی ۔اللہ عزوجل ہمیں سنتوں بھری طویل زندگی دے گناہوں بھری طویل زندگی سے ہمیں محفوظ فرمائے۔ مدنی مذاکرے کے دوران امیر اہلسنت نے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کیا ۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بنی بنگلہ کے قریب رکھ پبی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بہترین تفریحی سہولیات سے مزین پارک بنایا جائے گا ، منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی اور دیکھ بھال ایک مینجمنٹ بورڈ کریگا جوڈونرز معززین و اوورسیز پر مشتمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے رکھ پبی پارک کے منصوبے کے حوالے سے ڈونرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے چوہدری محمد شبیر، اے سی سرائے عالمگیر محمد شعیب نسوانہ اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ و اووسیز پاکستانی اس موقع پر موجود تھے۔ شرکاء نے پارک کی تعمیر کے لئے فوری طور پر 17لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکھ پبی میں پارک کی تعمیر کا منصوبہ کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے شہریوں کے لئے نہایت اہم ہے قدرتی حسن سے مرسع اس پارک میں بہترین تفریحی سہولیات میسیر ہو سکیں گی خصوصا فیملیز کے لئے یہ ایک بہترین تفریح گاہ ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ پارک کا یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا شاہکار ہوگا جس کی ڈویلپمنٹ کی نگرانی پراجیکٹ کے لئے فنڈز فراہم کرنیوالے افراد پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کرے گی اور وہی اسکے انتظامات کی دیکھ بھال کرے گی جبکہ ضلعی حکومت اس کمیٹی کی بھرپور معاونت کرے گی اس کمیٹی میں راجہ محمد انور، توصیف حیدر اور چوہدری گلزار شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دنیا میں ان ملکوں نے ہی ترقی کی ہے جہاں کمیونٹی نے ترقیاتی سرگرمیوں میں عملی شرکت کی اور ا ن پراجیکٹس کی اونرشپ قبول کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ پبی کے علاقہ میں اس پارک کی سکیورٹی کا ایشو نہیں تاہم پارک کے قیام کے بعد یہاں پولیس اہلکار یا پرائیویٹ سکیورٹی تعینات کی جا سکتی ہے۔ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں میں معززین و اوورسیز کی کاوشو ں کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی تفریح کے لئے کھاریاں میں بھی فارسٹ پارک بنایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اوورسیز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کے مسائل حل کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے اوورسیز کمشن بنا یا ہے جو انکے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کا ذمہ دار ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ نے بتایا کہ بنی بنگلہ کے قریب رکھ پبی میں اس پارک میں واکنگ ٹریک، بچوں کے لئے جوائے لینڈ، جھیل میں بوٹس ، ڈھابہ ہوٹل اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوںنے واضع کیا کہ ڈونرز کی طرف سے دیے جانیوالے فنڈز کا مکمل حساب رکھا جائے گا جبکہ جو ڈونر اپنی نگرانی میں کوئی کام کرانا چاہے اسے بھی خوش آمدیدکہا جائے گا۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدر ی محمد شبیر نے پارک کی تعمیر کے لئے 1لاکھ روپے راجہ محمد سرور نے 3لاکھ روپے، حاجی کرامت حسین ، حماد حسین بٹ نے 2لاکھ روپے، شیخ طارق ، چوہدری عنصر، چوہدری افضل، راجہ عامر، چوہدری ظفر، چوہدر ی اکرم، چوہدری قمرنے ایک ایک لاکھ روپے، راجہ منیر حسین ، راجہ ظفر، چوہدری سجاد ، چوہدری صفد ر نے 50/50ہزار روپے، ذکا ڈار ، میاں صفد ر نے 25/25ہزار روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی س ی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ عطائی ڈاکٹروں اور جعلی و غیر معیاری ادویات فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے گھنائونے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تاخیر سخت ایکشن یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد محمود غوری اور دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بور ڈنے اس موقع پر 2میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کیسز عدالت کو بھجوانے کی منظوری دی جبکہ غیر معمولی رعایتی قیمت پر ادویات فروخت کرنیوالے 4سٹورز کو ادویات کی فراہم کرنیوالی کمپنی کے نمائندگان کو طلب کر لیا گیا۔ کمیٹی نے کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر ادویات فروخت کرنے، وارنٹی کے بغیر ادویات فروخت کرنیوالے متعدد سٹور مالکان کو سخت وارننگ بھی جاری کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے اے سی گجرات میاں اقبال مظہر کو ٹیلی فون کرکے ان سے تعزیت سے اور مرحوم کی مغفرت ، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی پریس ریلیز کے مطابق ٹور دی پنجاب سائیکل ریس 2015کے شرکاء آج بمطابق 26مارچ 2015کو گجرات پہنچیں گے۔ انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسویسی ایشن گجرات ریس کے شرکاء کا دوپہر 12بجے جی ٹی روڈ پر پاک فین کے قریب استقبال کرے گی، دن 1بجے سائیکل ریس کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ اور شام سات بجے عشائیہ دیا جائے گا۔ٹور دی پنجاب سائیکل ریس کے شرکاء 27مارچ 2015صبح 9 بجے ظہور الہی اسٹیڈیم سے اگلی منز ل کی طرف روانہ ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں بھرتیوں کے پہلے مرحلہ میں 5کیٹگریوں کی شارٹ لسٹنگ مکمل کر کے امیدواروں کو تحریری امتحان کیلئے کال لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہیلپر (ایم اینڈ ٹی) اور اسسٹنٹ فٹر کے امیدواروںکا تحریری امتحان 7اپریل جبکہ سٹور ہیلپر ، لیبارٹری ایٹنڈنٹ اور آیا کے لئے درخواست دینے والے امیدواروں کا تحریری امتحانات 9اپریل کو صبح 8بجے گیپکو ہیڈ کوارٹر 565اے ماڈل ٹائون جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ہوں گے۔ اِن امیدوران کے ناموں کی فہرستیں گیپکو ہیڈ کوارٹر کے نوٹس بور ڈ اور گیپکو کی ویب سائٹ www.gepco.com.pkپر بھی آویزاں کر دی گئیںہیں۔گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد چوہان نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں شہید ہونے والے گیپکو کے کارکنوں کی خدمات سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں ۔ گیپکو کے دوران ملازمت فوت شدہ اور شہید ہونے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینا ہمارا اولین فریضہ ہے۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے دورانِ ڈیوٹی فوت ہونے والے گیپکو کے14ملازمین کے بچوں کو Appoinment Letters(تقرری نامے) دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن حشمت علی کاظمی، ایڈیشنل ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن سید اعجاز احمد،ایڈیشنل ڈی جی لیگل محمد صدیق ملک، سی بی اے کے ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار ،جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خاں، یونین عہدران اخلاق احمد چیمہ، میاں عطاء الرحمن ، پرویز لنگڑیال، میاں امجد، عامر شہزاد، میاںعبدالقیوم سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ دورانِ نوکری وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو اشتہار اور امتحان کے بغیر محض تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر نوکریاں دینے کا قانون بنوانے میں یونین کا کردار قابل ستائش ہے ۔انہوں نے تقرری نامے وصول کرنے والے ملازمین سے کہا کہ وہ اس نوکری کو اللہ کا انعام اور اپنے مرحوم والدین کی محکمانہ خدمات کا اعتراف سمجھتے ہوئے اپنے کام کے ساتھ بھرپور انصاف کریں اور اپنے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائیں جو کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ہے۔تقریب سے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن حشمت علی کاظمی اور سی بی اے کے ریجنل چیئرمین محمد اقبال اور جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینا گیپکو کا قابلِ تحسین اقدام ہے جس میں یونین اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔انہوں نے نئے بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کام کو عبادت سمجھ کر کریں گے تودنیا میں توقیر ملے گی اور آخرت بھی سنور جائے گی۔ تقرری نامے حاصل کرنے والوں میں غلام سبحانی، حمزہ شہزاد، محمد مدثر ، زیر حسین ، عبدالرحمن ، اسماء عارف، دائود عباس، سبورہ عاصم، سیدہ کشور، محمد عمران، قیصر علی، مدثر علی، وقاص احمد اور واسق الرحمن کے نام شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سلسلہ نوشاہیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت علامہ پیر سید ابوالکمال برق نوشاہی کا دو روزہ مرکزی سالانہ عرس مبارک 2۔ 3 اپریل کو دربار نوشاہی ڈوگہ شریف میں منعقد ہو گا۔ سرپرستی سجادہ نشین دربار نوشاہی ڈوگہ شریف حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی فرمائیں گے۔ نگرانی حافظ وسیم عباس نوشاہی کریں گے ۔مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ سید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی دربار نوشاہی نوشہ پور شریف ہوں گے۔ علماء کرام مفتی سلیمان لیاقت جلالی مفتی وسیم رضا نوشاہی ‘ قاری محمد شفیع نوشاہی’ علامہ عمران کاشف چشتی اور فیض احمد فیض قوال جمیل صابری قوال چاند قوال اور دیگر قوال پارٹیاں محفل سماع میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صوفیا ء نے ہر دور میں قوم کی راہنمائی کی پیغام امن کانفرنس کا انعقاد علامہ پیر غلام سرور نقشبندی کا قابل ستائش اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین حضرت علامہ نور محمد چشتی زیب سجادہ آستانہ عالیہ بڑیلہ شریف نے جامعہ محمدیہ غوثیہ بھوتہ شریف میں صوفیاء کا پیغامن امن کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرپرستی نامور علمی روحانی شخصیت حضرت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی زیب سجادہ آستانہ عالیہ بھوتہ شریف نے فرمائی۔نامور مذہبی سکالر حضرت علامہ مفتی اسرار احمد عباسی ناظم اعلیٰ جامعہ نظامیہ گڑھی بہائو نے اپنے خطاب میں فرمایا۔ استحکام پاکستان کیلئے صوفیاء کے پیغام امن کو عام کرنے کی وقت کی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ابھرتے ہوئے مذہبی سکالر علامہ تصدق جاوید نے نقابت کے خوبصورت فرمائض سرانجام دئیے ۔نامور ثناء خوان قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ صوفی شبیر قادری کے خوبصورت انداز نے سماں باندھ دیا۔ مہمان خصوصی علامہ مختار احمد نوشاہی ‘ علامہ محمد احسان قادری’ علامہ مفتی محمد شفیق صدیقی’ علامہ خالد محمود نقشبندی صدر پریس کلب دولت نگر’ محمد عاطف بٹ’ چوہدری ارشد ڈھلو الحاج محمد جاوید قمر ‘ علامہ غلام مصطفی نقشبندی اور دیگر تھے۔ نگرانی قاری محمد اختر مدرس جامعہ ہذا نے کی۔ کانفرنس میں علاقہ بھر سے عوام الناس نے بھر پور شرکت کی۔ آخر میںعلامہ پیر غلام سرور نقشبندی نے استحکام پاکستان اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔شرکاء کے لئے لنگر کا شاندار انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن گجرات کے صدر پروفیسر مظہر حسین قادری صدر تحریک منہاج القرآن گجرات کی عمرہ شریف اور دورہ انگلینڈ سے واپسی پر چوہدری محمد اصغر ڈنگہ چوہدری غلام سرور وڑائچ’ ناصر عزیز مغل’ چوہدری عنایت وڑائچ اور علامہ ساجد محمود قادری اور رفقاء کے ساتھ وطن واپسی پر علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری کو عمرہ شریف کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور ان کے کامیاب دوراہ انگلینڈ پر انگلینڈ میں مقیم پاکستانیوں سے خطابات سے تحریک کا مزید بھر پور پیغام ان کا ملا ہے۔ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس وقت پوری دنیا میں تبلیغ ‘ رفاعی اور تعلیمی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر حاجی چوہدری محمد اصغر تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی اور یہ عزم کیا کہ ہم ڈنگہ میں تحریک کے پیغام کو بھر پور طریقے سے پہنچائیں گے اور اپنے قائد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں مصطفویٰ انقلاب کیلئے ہر وقت مصروف عمل رہیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے نئے داخلہ کیلئے فیسوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمیشن فیس اور اینول چارجز 50 فیصد رعایت کی جائے گی۔ اس سے پہلے بھی مختلف کلاسوں میں غریب اور مستحق طلباء کو فری تعلیم دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے سکول کا ہر بچہ ایک جیسی تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کی سہولت کیلئے انتظامات کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مہر ثاقب اسحاق تھے جبکہ مہمانان اعزازای ڈی او ارشد شارق، سابق ڈسٹرکٹ بار گجرات چوہدری رخسار احمد، بشارت لودھی، ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر راجہ طاہر شیر، خان شبیر خان، ممتاز بزنس مین چوہدری سلیم، پیر سید زمان شاہ، چوہدری محمد شہباز، محمود اختر محمود اور میر عبدالرزاق تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر ثاقب اسحاق نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہا ہے اور یہ گجرات کا واحد سکول ہے جہاں پر بچوں کو بہترین ماحول میسر ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے اور وہ لوگ جو کہ تعلیم کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہیں انہیں بھی سمجھنا چاہئے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔ اور ہم نے ہمیشہ تعلیم کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ اور آج میری زندگی کا بہترین پروگرام ہے جس میں معصوم بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے یہ بچے ہمارے اپنے ہیں اور ان بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ہم سب نے کام کرنا ہے۔ اور شہزاد شفیق نقشبندی جس انداز میں کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ شہزاد شفیق چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں بچوں کو حافظ قرآن بنا کر نیک کام کر رہے ہیں۔ دی ایجوکیٹر سکول کے ایڈمنسٹریٹر شہزاد شفیق نقشبندی چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کہا ہے کہ دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس میں 30 فیصد سے زائد بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کے چارجز ہم خود برداشت کرتے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے ایک لاء پاس کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکول 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد بچوں کو ہمارا ادارہ فری تعلیم دے رہا ہے اور ادارہ میں 30 سے زائد سٹاف کے افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین، ٹیچر معاشرے کی تکمیل کرتے ہیں اور یہ معاشرہ اس وقت تکمیل پاتا ہے جب اساتذہ ایک سوچ کے ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کریں۔ بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے اور ماں کی گود ایک اچھی تربیت گاہ ہے۔ سیکھنے کا عمل نہ کبھی بھولنے والا عمل ہے۔ کل ہم بچے تھے اور آج یہ ہمارے بچے ہیں اور ہم والدین میں شمار ہوتے ہیں۔ ہم معاشرے میں محرومیوں کا شکار تھے مگر ہم ان بچوں کو محرومیوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس میں شعبہ حفظ کا آغاز2010 ء میں کیا گیا اور اب تک 66 بچے بچیاں قرآن حفظ کر چکے ہیں۔ بشارت لودھی نے بھی اپنے خطاب میں سکول کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نے سکول سٹاف جس میں ایڈمن محمد اکبر ، مظہر اقبال ، اسد حفیظ، مظفر، علی رضا ، سروج الحق، میڈیکل سٹاف ربیعہ گل، مسز رضوانہ، مسز شازیہ، سپورٹس ٹیچر بابر اور بشارت ، بیسٹ ٹیچرز مس عنبر واحد ، بیسٹ مضمون ٹیچر ثناء رضوان، بیسٹ کوارڈینیٹر ملیحہ بتول، بیسٹ انوویٹر مس سحرش عنبرین، مس سائرہ، بیسٹ ڈیوٹی مس عنیزہ ڈار، بیسٹ والینٹریر مس عدیلہ ، یاسمین، بیسٹ پراجیکٹ ہینڈلر مس ہما ارشد، ریگولر ٹیچر مس حرا تنویر، پانچ سال تجربہ کار مس مہوش شفیق، عنبرین شہزادی، مس عدیلہ یاسمین، نویلہ گلشن، مس رخسار ، مس اُم فروہ، مس ربیعہ گل کو انعامات دئیے گئے۔ پری نرسری ریڈ میں اول محمد بن اقبال ، دوئم محمد برہان، سوئم بشریٰ تبسم ، مناہل احمد، پری نرسری بلیو و دیگر بچوں کو انعامات دئیے گئے۔ بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کے کے آرٹ ویژن کے تعاون سے خصوصی پپٹ اور جوکرز بھی موجود تھے۔