چلی : شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، نظام زندگی مفلوج

Flood

Flood

چلی (جیوڈیسک) حکام نے ملک کے شمالی علاقے اتاکاما میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تین صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں کا پانی کناروں سے بہہ نکلا اور وسیع علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اسی ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ملک کے جنوبی حصوں میں جنگل میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

چلی کی حکومت نے ہمسایہ ملک یوروگوائے سے تیس، ارجنٹینا اور برازیل سے پچاس فائر فائٹرز طلب کئے ہیں۔

جو ڈھائی سو مقامی فائر فائٹرز کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔