پیریس (جیوڈیسک) فرانسیسی فٹبال رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 2014ء کے امیر ترین فٹبالر ہیں۔ بارسلونا اور ارجنٹینا کے میگا سٹار لیونل میسی نے گزشتہ سال 47 اعشاریہ آٹھ ملین پاؤنڈز کمائے۔ وہ بارسلونا کی طرف سے 26 ملین پاؤنڈز تنخواہ لینے والے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بھی ہیں۔
پرتگال اور رالک میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو انتالیس اعشاریہ سات ملین پاؤنڈز سالانہ کما کر دوسرے امیر ترین فٹبالر ہیں۔ نیمار نے 26 اعشاریہ آٹھ ملین پاؤنڈز کے ساتھ تیسرے امیر ترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ برازیلی کھلاڑی سِلوا بیس اعشاریہ دو ملین پاؤنڈز کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہیں۔
لسٹ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے روبن پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ اٹھارہ اعشاریہ آٹھ ملین پاؤنڈز کمانے والے فٹبالر ہیں۔ دنیائے فٹبال کے مہنگے ترین کھلاڑی گیرتھ بیل کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے جنہوں نے سترہ اعشاریہ پانچ ملین پاؤنڈز کمائے۔
لسٹ میں لمبی کمائیاں کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ منیجرز کے بھی نام دیئے گئے ہیں جس میں چیلسی کے جوزے مورینو تیرہ اعشاریہ دو ملین پاؤنڈز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔