دادو (جیوڈیسک) انڈس ہائی پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔
چانڈیہ برادری کے افراد پیشی کے لئے عدالت جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر مخدوم گھوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے چانڈیہ برادری کے 2 گروپوں کے درمیان دیرینہ تنازع چلا آرہا تھا اور یہ واقع اسی تنازع کا شاخسانہ ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔