پاکپتن : نامعلوم افراد نے کریانہ اسٹور مالک کو قتل کر کے جلا دیا

Pakpattan

Pakpattan

پاک پتن (جیوڈیسک) پاک پتن تھانہ سٹی کے محلہ جھجھرانوالہ میں نامعلوم افراد نے کریانہ اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ریاض گھر کے احاطہ میں سویا ہوا تھا جہاں اس کی جلی ہوئی لاش ملی۔مقتول بے اولاد تھا اور اس کی محلہ پیرکوٹ روڈ پر دکان تھی۔

لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے۔محلے داروں کا کہنا ہے کہ مقتول کی دکان پر چوری کی واردات ہوئی تھی۔ ریاض نے پولیس میں درخواست دینے کے ساتھ پنچایت میں بعض افراد پر شبہ بھی ظاہر کیا تھا۔