اوکلاہاما (جیوڈیسک) امریکی ریاستوں آرکنساس اور اوکلاہاما میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی۔
ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ نقصان تلسا اور اوکلاہاما شہر میں ہوا ہے۔ تلسا میں ہزاروں افراد نے شہر کے ہوائی اڈے میں پناہ لے رکھی ہے جب کہ اوکلاہاما میں بگولوں کے بعد ہونے والی طوفانی بارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
ریاست آرکنساس میں بھی صورت حال صورتحال انتہائی خراب ہے، دونوں ریاستوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں اب تک ایک شخص ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ قبل گزشتہ برس بھی طوفانی بگولوں نے امریکی ریاستوں کنساس اور میسوری میں زبردست تباہی مچائی تھی۔