اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ مارگلہ کے علاقے جی ایٹ فور میں گھر سے باپ بیٹی کی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس اہل علاقہ کی اطلاع پر تھانہ مارگلہ کے علاقے جی ایٹ فور پہنچی جہاں ایک گھر سے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد کی گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے جس میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔