کراچی میں رینجرز اور پولیس کے چھاپے، 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اشتہاری ملزمان سمیت 66 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیا۔ جرائم پیشہ افراد کو نیو کراچی، موچکو، بلدیہ ٹاون، بھینس کالونی، لیاری، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور ملزمان سمیت جرائم پیشہ افراد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، اور دیگر سامان برآمد بھی برآمد ہوا۔