کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ علم کو فروغ دیکر ہی خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے فروغ علم کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے ساتھ نجی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں نیو سی ایم آئی اسکول کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسنادو انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میںانفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،معروف سماجی رہنماء ڈاکٹر شمیم اختر ،شہاب اکرم ،ڈاکٹر فیصل ایوب ،ڈاکٹر محمود ذادہ ،دانش نذر ،سعید عالم اور معروف کینڈل ڈانسرو سنگر امجد رانا کے علاوہ طلباء و طالبات ،اساتذہ اکرام اوروالدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،اس موقع پر اسکول کے بچوں نے قومی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول کے ساتھ فروغ علم کے لئے بھی اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کریں انہوں نے طالب علموں کو باور کرایا کہ موجودہ صدی علم کی صدی ہے اور علم ہمارا وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم جدید دور کا مقابلہ کرسکتے ہیں تعلیم کے ساتھ تحقیقی عمل پر بھی توجہ دیںاور اپنے علم اور ذہنی تخلیق کے ذریعے اپنے والدین ،شہر اور ملک کا نام دنیا میں روشن کریں شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ سندھ حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ علم کے فروغ کے حوالے سے بھی اقدامات اور تعلیم کو فروغ دینے والوں کے ساتھ تعائون اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے طلباو طالبات پر زور دیا کہ وہ صاف ستھرا سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے شعور کی بیداری میں اپنا کردار ادا کریں درختوں اور پودوں کی حفاظت اور اس کی افادیت سے عوام کی رہنمائی کریں ۔ تقریب کے اختتام پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے سال 2014-15میں نمایاں پوزیشن حاص کرنے والے بچوں میں اسناد و انعامات تقسیم کئے۔