راولپنڈی (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو جیل میں بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
ماڈل ایان علی کی جانب سے جیل میں بی کلاس دیئے جانے سے متعلق درخواست سپیشل کورٹ کسٹم میں دائر کی جس پر آج سماعت ہونا تھی تاہم سپیشل جج کسٹم ممتاز حسین چودھری کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ، ماڈل ایان علی کی درخواست پر آئندہ سماعت اٹھائیس مارچ کو ہوگی۔
ایان علی کو بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرتے ہوئے چودہ مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔