سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔منسوب صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایجوکیشن منسوب صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کا اسٹینڈرڈ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں سرکاری درسگاہوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بہتر تربیت کے ذریعے بچوں میں مزید نکھار لاکر ٹیلنٹ کو اُجاگر کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپارک اور کراچی یوتھ انیسیٹو کے زیر اہتمام ذہنی آزمائشی مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اسپارک کراچی ریجن کے انچارج ذاہد احمد تھیبو ،پروجیکٹ ڈائریکٹر اسپارک شمائلہ مزمل ، اسسٹنٹ کمشنر ارشد وارث ،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ندیم حیدر ،ڈی او ایجوکیشن ارشد بیگ،ڈی او ایلیمنٹری رخسانہ میمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کاشف اختر ،عاصم اقبال،ضیاالحسن ،راحیلہ مسرور ،بشیر احسان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ذہنی آزمائشی مقابلے میں شہر کے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ڈائریکٹر ایجوکیشن منسوب صدیقی نے مزید کہاکہ موجودہ دور علم کا ہے۔

علم کے ذیور سے آرستہ قوم ہی ترقی و کامرانیوں کی منزل سے ہمکنار ہوگی انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ حصول علم پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھیں اور جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کے لئے تحقیق اور تعلیم کے سفر کو جاری رکھیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کراچی کے انچارج ذاہد احمد تھیبو نے کہاکہ اسپارک بچوں کے حقوق کی جدو جہد میں سرگرداں پاکستان کی واحد غیر سرکاری تنظیم ہے جو بچوں کی نشونماء ،نگہداشت اور اُن کے ذہنی تخلیق کو اُجاگر کے لئے اپنی جد وجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں اسکولوں کے بچوں کے درمیان ذہنی آزمائش کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اسے طرح کالجز اور یونیورسٹیز کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن منسوب صدیقی نے ذہنی آزمائشی مقابلے میں نمایاں کا کردرگی کے حامل طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اکرام کی تربیت کو بھی سراہا جنہوں نے انتھک محنت کے ذریعے بچوں کو ذہنی آزمائش کے مقابلے کی لئے تیاریاں کرائی۔

Mansoob Siddiqui

Mansoob Siddiqui