پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں جرمن مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک افراد کی لاشیں اور باقیات اٹھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے تفتیشی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثہ ایک ایسے پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے جس کی اونچائی ایک ہزار 500میٹر ہے، جہاں صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی رسائی ممکن ہے۔
امدادی ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے لاشیں اور باقیات اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے۔ جرمن ایئر لائن لفتھنسا نے اسپین اور جرمنی سے مرنے والوں کے لواحقین کو فرانس کے جنوبی شہر (Marseille) پہنچانے کے لیے دو خصوصی طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ دو روز قبل حادثے میں ایک سو چوالیس مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 150افراد ہلاک ہو گئے تھے۔