ایران جوہری پروگرام، کیری مذاکرات کیلئے جنیوا پہنچ گئے

Kerry

Kerry

جنیوا(جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اکتیس مارچ تک معاہدہ طے پا نے کا امکان ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچے جہاں وہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ پہلے ہی جنیوا پہنچ چکے ہیں۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتیس مارچ کی ڈیڈ لائن تک ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پا جائے گا۔ جس کے لیے راستہ تلاش کر لیا گیا ہے۔ عہدے دار کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے پچھلے دور میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔