آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی ساتویں قسط کی منظوری دیدی

IMF

IMF

واشنگٹن (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستانی معیشت کے چھٹے جائزے کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو سراہا اور اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق حکومت پاکستان نے اب تک تقریبا تمام اہداف پورے کیئے ہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے توانائی اور ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات کے عمل میں سست روی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے 52 کروڑ ڈالر قرض کی ساتویں قسط کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف نے ستمبر 2013 میں پاکستان کیلئے 6 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جس میں سے اب تک 3 ارب 70 کروڑ ڈالر جاری ہو چکے ہیں۔