میامی اوپن ٹینس : جوان مارٹن ڈیل پیٹرو کا سفر دوسرے رائونڈ میں ختم

 Juan Martin Del Petro

Juan Martin Del Petro

فلوریڈا (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے جوان مارٹن ڈیل پیٹرو کا سفر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ختم ہو گیا۔ فلوریڈا کے شہر میامی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے۔

ارجنٹائن کے جوان مارٹن ڈیل پیٹرو کا مقابلہ کینیڈا کے واسک پوسپیسل سے ہوا۔ ڈیل پوٹرو کلائی کی سرجری کے بعد پہلی بار ٹینس ایونٹ میں شامل ہوئے لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی بہترین پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے۔

ارجنٹائنی سٹار کو کینیڈین حریف سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ، کینیڈا کے واسک پوسپیسل کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ پوسپیسل کا اگلے راؤنڈ میں بلغاریہ کے گریگور دیمیتروو سے مقابلہ ہو گا۔