گجرات کی خبریں 28/3/2015

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی اہم ادارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم ملک نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا۔ جو کہ پرائمری سیکنڈری اور حفظ کی کلاسز میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے اس شعبے کی طرف بہت توجہ دی ہے۔ اور بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں شہزاد شفیق نقشبندی اور ان کے سٹاف کی محنتیں لائق تحسین ہیں۔ اور مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ یہاں پر 30 فیصد سے زائد بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ آج کل کے دور میں کسی کو تعلیم کو فراہم کرنا بہت بڑا جہاد ہے۔ EDO ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہمیشہ منفرد کام کیا ہے۔ جس طرح مستحق اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے یہ قابل تحسین عمل ہے۔ ہر شعبہ میں اس ادارے کے بچے ،اساتذہ کی محنت کی بدولت نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ میں شہزاد شفیق نقشبندی کو اس شاندار تقریب اور کامیاب ادارے کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسسٹنٹ کمشنر کامونکی بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ میں اس ادارے پر اس حد تک اعتماد کا اظہار کرتا ہوں کہ میرے اپنے بچے بھی اسی ادارے میں زیر تعلیم ہیں۔ اور ان میں موجود صلاحیتیں اجاگر ہو رہی ہیں۔ چیئرمین بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ میں نے یہ ادارہ کاروباری کیلئے نہیں بلکہ خدمت انسانیت کیلئے قائم کیا ہے۔ اس وقت ایک ہزار سے زائد بچے جو کہ سویٹ ہوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ بلکہ مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اور انہیں یونیفارم اور اسٹیشنری وغیرہ بھی سکول کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے تعلیمی ادارے میں پولیس اور ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے بچوں کو پچاس فیصد رعایت ہو گی۔ اور ایسا یتیم بچہ جس کا کوئی کمانے والا نہ ہو میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر اس بچے نے داخلہ ٹیسٹ میں 70 فیصد نمبر حاصل کر لئے تو اسے بھی مفت تعلیم دی جائی گی۔ اور میری خواہش ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ زیب تعلیم سے آراستہ ہو۔اس موقع پر سپیشل مجسٹریٹ و ڈی او انٹر پرائزز ڈاکٹر محمد اکرام، AEO علامہ ساجد محمود قادری’ ریسرچ سکالر انگلش مسز ڈاکٹر فہیم ملک’ مسز حافظ محمد طاہر صدر جامعہ المدینہ المنورة گجرات و دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مہمانان گرامی موجود تھے۔ محمد طہٰ نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تمام شرکاء اور والدین کو لنچ بھی کرایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)انجمن جلالیہ رضویہ گجرات شہر تنظیم نو کااہم اجلاس ہوا جس میں مولانا محمدا ویس اشرف جلالی کو صدر مولانا حنیف جلالی کو سرپرست اور دلاور جلالی کو جنرل سیکرٹری گجرات شہر منتخب کیا گیا اجلاس کی صدارت مولانا عبدالرحمان جلالی، صدر انجمن جلالیہ رضویہ ضلع گجرات نے کی اجلاس کی کاروائی مولانا اختر نورانی، جنرل سیکرٹری جلع گجرات نے کی انتخاب مولانا لیاقت علی جلالی مرکزی اطلاعات انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان نے کروائے، اجلاس میں پیر بھائیوں نے کثرت سے شرکت کی، صدر جنرل سیکرٹری کے علاوہ نائب صدر سید عقیل شاہ صاحب، جوائنٹ سیکرٹری نعیم علی جلالی پریس سیکرٹری قاری اسلم جلالی اور خازن قاری غلام عباس جلالی کو منتخب کیا گیا، آخر میں قاری عبدالقیوم جلالی نے 4اپریل دیوان خاص میں ہونے والی مشائخ جھکی کانفرنس کی تمام بھائیوں کوشرکت کی دعوت دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)دکھ کے لمحات میں شریک غم ہونے والے تمام احباب کے مشکور ہیں جنہون نے ہماری ڈھارس بندھائی علاقہ کی معروف سماجی سیاسی شخصیت چوہدری تبسم پرویز آف مہیسیاں شریف نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ والد گرامی چوہدری برکت علی ممبر کی وفات میں ملک کے طول وعرض سے عوام الناس کی بھرپور آمد نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے چوہدیر برکت علی مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی بھرپور شرکت ان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے چوہدری تبسم پرویز مہیسیاں نے کہا کہ چوہدری برکت علی مرحوم کی نماز جنازہ ختم قل ختم چہلم میں علاقہ بھر سے نمایاںشخصیات کی شرکت خصوصاً علامہ قاضی محمود احمدقادری ،حضر ت علامہ پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری کی تشریف آوری باعث فخر ہے چوہدری تبسم پرویز مہیساں نے کہا کہ وہ ہمارے والد گرامی چوہدری برکت علی کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سلسلہ نوشاہیہ اعظم روحانی پیشوا حضرت علامہ پیرسید ابوالکمال برق نوشاہی کادوروزہ سالانہ عرس مبارک 3-2اپریل دربار نوشاہی ڈوگہ شریف منعقد ہوگا سرپرستی حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی سجادہ نشین دربار نوشاہی ڈوگہ شریف فرمائیں گے نگرانی حافظ وسیم عباس نوشاہی مرکزی بزم تصور پاکستان کریں گے مہمان خصوصی جانشین عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ سید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی ،صاحبزادہ سید حسن شاہ ازہر نوشاہی دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم ہوں گے نقابت نامور ثناء خوان مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ کریں گے نامور علماء کرام مفتی سلیمان لیاقت جلالی مفتی وسیم رضا نوشاہی مفتی منور حسین نوشاہی،پروفیسر صداقت فریدی، مولانا عابد حسین نوشاہی، مولانا مبشر اقبال، مولانا لیاقت نوشاہی خطابات کرینگے،ہدیہ عقیدت چوہدری شبیر احمد پروفیسر فیض رسول فیضان پیش کریں گے نامور قوال فیج احمد فیض لاہور جمیل صابری قوالی کرای چاند صفدر گوجرانوالہ قمر منظور قوال تنویر صداقت نوشاہی رشید قوال، غلامرسول ڈوگیا نوالہ، عبدالقدوس نوشاہی محفل سماع میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے مرکزی قافلہ کی قیادت چوہدری نثار احمد نوشاہی ناظم اعلیٰ مرکزی بزم نوشاہیہ پاکستان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)زائرین کی سہولیات کیلئے شاندار انتظامات کے بھرپور تعاون پر تمام احباب کاانتہائی مشکور ہوں نگران اعلیٰ عرس مبارک حافظ وسیم عباس نوشاہی صدر مرکزی بزم تصور پاکستان نے اپنے خصوصی بیا ن میں کہا کہ حضرت علامہ پیر سید ابوالکمال برق نوشاہی کے سالانہ عرس مبارک میں آنے والے تمام زائرین حضرت کے مہمان ہیں سجادہ نشین دربارنوشاہی حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی کی زیر سرپرستی تمام انتظامی امور کی تیاریاں مکمل ہیں انشائاللہ زائرین کی سہولیات کیلئے خوبصورت پنڈال لنگر خانہ اور خواتین کے لئے باپردہ علیحدہ انتظام کیاگیا بھرپو ر تعاون پر چوہدری شاہ نواز موٹا ،محمد سلطان نوشاہی ،محمدعمران نوشاہی مرکزی بزم تصور کے تمام اراکین کا مشکور ہوں تمام حضرات حضرت علامہ پیر سید ابوالکمال برق نوشاہی کے مہمانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود اور تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سلسلہ نوشاہیہ ک عظیم روحانی پیشوا حضرت علامہ پیف سید ابوالکمال برق نوشاہی دوروزہ سالانہ عرس مبارک کا شاندار انعقاد پر ہر سال3-2اپریل کو کیا جاتا ہے امسال بھی آپ کے سالانہ عرس مبارک شاندار تقریبات حسب روایت فخر المشائخ حضرت صاحبزادہ پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی سجادہ نشین دربار نوشاہی ڈوگہ شریف کی زیر سرپرستی نہایت عقیدت واحترام سے انعقاد پر ہورہی ہیں تمام تقریبات کی نگرانی حافظ وسیم عباس نوشاہی صدر مرکزی بزم تصور پاکستان کریں گے مہمان خصوصی جگر گوشہ عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ سید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی ولی عہد دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم نور دیدہ عالمی مبلغ اسلام حضرت صاحبزادہ سید حسن شاہ ازہر نوشاہی ہوں گے رونق محفل صاحبزادہ سید محمد محسن شاہ جمال نوشاہی صاحبزادہ سید سمیع جمال نوشاہی انگلینڈ ہوں گے تمام امور کی نقابت نامور ثناء خوان قاری محمدشفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ پرنسپل جامعہ قادریہ نوشاہیہ وخطیب اعظم جامعہ مسجد ڈوگہ شریف فرمائیں گے دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری نثار احمد نوشاہی ناظم اعلیٰ مرکزی بزم نوشاہیہ پاکستان حفیظ حسین مغل اسلام آباد خلیفہ محمد شریف نوشاہی ہالینڈ الحاج چوہدری امانت علی نوشاہی اٹلی قاری عابد حسین نوشاہی انگلینڈ الحاج چوہدری امانت علی نوشاہی اٹلی شامل ہیں یکم اپریل کو شب بھر محفل شبینہ جاری رہے گی بعداز نماز عصر مزار شریف کوغسل دیا جاے گا اور سجادہ نشین دربارنوشاہی حضر ت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی تقریبات کا افتتاح فرمائیں گے 2اپریل صبح10بجے تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا تلاوت کلام پاک حافظ وقاص بلال وعالمی شہرت یافتہ قاری عابد حسین نوشاہی انگلینڈ میاں محمد افضل چشتی خطیب اعظم ڈوگہ شریف فرمائیں گے ہدیہ عقیدت حاجی ساجد بیگ محمد صابر حسین، امانت نوشاہی اور دیگر پیش کریں گے خطا ب ذیشان حضرت علامہ منور حسین نوشاہی، مدرس مرکزی جامعہ نوشاہیہ جہلم فرمائیں گے ختم پاک قادریہ نوشاہیہ دن ایک بجے پڑھا جائے گا بعد نماز عشاء مرکزی محفل نعت ومحفل سماع مین علامہ عمران کاشف چشتی آف بڑیلہ شریف خصوصی خطاب فرمائیں گے نامور نعت خوان نعت گو شاعر پروفیسر فیض رسول فیضان گوجرانوالہ چوہدری شبیر احمد نوشاہی گجرات ہدیہ عقیدت پیش کرین گے محفل سماع قوم گوجرانولہ، غلام رسول دوگیا نوالہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ماسٹر محمد فاروق نوشاہی کی قیادت میں خطہ پھوٹھوہار کے نامور فنکار ماسٹر عبدالقدوس نوشاہی گوجرخان اور ساتھی پھوٹھوہاری رنگ بکھیرے گے 3اپریل بروز جمعتہ المبارک تقریبات کا آغاز بعد از نماز جمعتہ المبارک مرکزی چادر کے جلوس سے ہوگا جو جامعہ مسجد غوثیہ ڈوگہ شریف کے مین دروازے سے ہوگا جس کی قیادت سجادہ نشین دربار نوشاہی حضرت پیر سید تصور حسینشاہ نوشاہی ڈوگہ شریف فرمائیں گے بعد از نماز عشاء مرکزی محفل نعت ومحفل سماع میں حضرت علامہ مفتی وسیم رضا نوشاہی مفتی وزیر اعظم سیکرٹریٹ آزاد کشمیر حضرت علامہ مفتی سلیمان لیاقت جلالی ٹوبہ ٹیک سنگھ خصوصی خطابات فرمائیں گے محفل سماع میں عالمی شہرت یافتہ فیض احمد فیضی قوال لاہور، حاجی غلام فرید جمیل صابری قوال کراچی چاند صفدر علی اعجاز صفدر علی قوال گوجرانوالہ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے رات کے آخری حصہ میں ختم پاک قادریہ نوشاہیہ پڑھاجائے گا حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی سجادہ نشین دربار نوشاہی خصوصی دعا فرمائیں گے اور عرس کی تقریبات کے اختتام کااعلان فرمائیں۔

Gujrat

Gujrat