اسلام آباد (جیوڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج اور کل اسلام آباد، بالائی اور جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، شمالی بلوچستان، کشمیر، اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کوئٹہ میں ہلکی بارش ہوئی۔ سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔