محبوب نگر میں ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہ ڈاکٹر شیخ سیادت علی کا خطاب

Poetry

Poetry

محبوب نگر (راست) عصر حاضر میں اخلاقی گراوٹ اور بے راہ روی کے سبب لوگوں کی فکر و نظریات میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہے اور معاشرے میں برائیاں پنپ رہی ہے ایسے میں ضرورت ہے کہ ہم تعمیری ادب کو فروغ دیں اور معاشرے میں شعور بیدارکا کام کریں تاکہ ایک صالح معاشرہ تشکیل پائے۔

ان خیلات کا اظہار ڈاکٹر شیخ سیادت علی صاحب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نے ادارہ ادب اسلامی محبوب نگرکے ماہانہ طرحی و غیر طرحی مشاعرہ 27ْْ/ مارچ کو ہپینز اسکول سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ادب اسلامی ادبی اجلاس ، مشاعرے، سمینار کے ذریعہ صالح ادب کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ اس مشاعرہ کی صدارت محترم جناب نور آفاقی صاحب نے فرمائی۔

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد عبدالجبار صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر، جناب مولانا نعیم کوثر رشادی نے شرکت فرمائی۔ مشاعرہ میںمہمان شعراء میں جناب فاروق ساحل، جناب قیوم یاور، جناب رفیق جگر، تانڈو،مقامی شعراء میںجناب نور آفاقی، جناب حلیم بابر،صادق علی فریدی،مولانا نعیم کو ثر،جناب چچاپالموری ،جناب ذکن حضرامی،اسمعیل قیصر،ضیاء برہانی،جڑچرلہ کے شعراء میںجناب محبت علی منان،جناب تقی احمد تقی ،جلیل رضائ،جناب محمد ممتاز حسین نے اپنا کلام سنایا،طرحی مشاعرے کیلئے طرحی مصرعہ”زندگی میں ہر قدم پر حادثہ اچھا لگا” دیا گیا تھا۔ مشاعرہ کا آغاز جناب عبدالحمید کی تلاوت سے ہوا۔

Poetry

Poetry

نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد عزیز سہیل نے انجام دئے ،دیگر معززین میں جناب ہارون رشید ایڈوکیٹ ،جناب محمد علی دانش قائد ٹی آر ایس،شیخ شجاعت علی ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نگر شامل تھے ،شریک معتمد جناب محمد اسحاق کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔