راولپنڈی : ماڈل ایان علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

راولپنڈی (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے والد گوجر خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ، بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، محمد حفیظ پر راولپنڈی جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی، مقدمہ درج۔

محمد حفیظ گاڑی پر اپنی بیٹی کی پیشی کے حوالے سے گوجر خان سے راولپنڈی جا رہے تھے۔ گوجر خان شہر سے نکلتے ہی کرکٹ سٹیڈیم کے سامنے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

ہسپتال حکام کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ایان علی کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔