پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر محمد سمیع کی ٹورنامنٹ میں خصوصی شرکت

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں ینگ سولجر کلب نے پنالٹی ککس پر فرنٹیئر سٹی کو 5-4سے زیر کر دیا دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ،دوسرے میچ میں شمع اسپورٹس نے بھی پنالٹی ککس پر جہانگیر میموریل کو شکست سے دو چار کر دیا۔

تیسرے میچ میں اصلاح بلوچ نے لیاری سینٹر کو 3-1سے ہرا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے عمر خان ،سلمان اور فیصان نے گول اسکور کئے لیاری سینٹر کا واحد گول سراج نے کیا ۔چوتھے میچ میں عید گاہ یوتھ نے ینگ مسلم اورنگی کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ہرا دیا۔

پانچویں میچ میں بلوچ محمڈن نے فضل میموریل کو 2-1سے ہرادیابلوچ محمڈن کی جانب سے مقبول اور فتح شیر نے جبکہ فضل میموریل کا واحد گول فضل نے کیامیچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ جاز فاسٹ بالر محمد سمیع سے کھلاڑیوں کا تعارف کرا یا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ فٹ بال کے کھیل کو فروغ دیکر صحت مند سرگرمیوں کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے ۔ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نذیر ،محبوب الرحمن ،یوسف ،حیدر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر انور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔