لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آج سورج اپنا رنگ خوب جمائے گا ، درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔
لاہور اور اس کےگرد و نواح میں آج دن بھر سورج خوب چمکے گا جبکہ بعض علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے بادل بھی چھا سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد تک رہے گا۔ شہر لاہور میں رات کے اوقات میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے جبکہ تیز ہوا کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔