سڈنی (جیوڈیسک) دنیا بھر میں آج ارتھ آور یا زمین کا گھنٹہ منایا جا رہا ہے جس کے تحت ہر ملک کے اپنے معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے ایک گھنٹے کے لیے بتیاں بند کر دی جائیں گی۔
ارتھ آور منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں کرہ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کے سبب ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ماحول پر اثر انداز ہونے والے ان عوامل سے آگاہی کے لیے 2007 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک تحریک کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد دنیا میں تیزی سے توانائی کے وسائل میں کمی اور توانائی کی پیداوار سے ماحول پر پڑنے والے مضر اثرات سے عوام کو آگاہی دینا تھا۔