ضلع سبی میں غیر اعلانیہ طویل ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹرڈاؤن ہرتال

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) ضلع سبی میں غیر اعلانیہ طویل ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہرتال سبی کوئٹہ و سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر سینکڑوں کارکناں کا دھرنہ احتجاجی مظاہرہ مسافرشدید گرمی سے بے حال، جماعت اسلامی سبی کی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برادشت نہیں کرے گی 80فیصد بجلی کے بلوںکی ادائیگی کے علاوہ شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کرنے کی مذمت ، میر مظفر نذر ابڑو تفصیلات کے مطابق الحدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے نائب صدر و جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما میر مظفر نذرابڑو کی کال پر سبی میں گھنٹوں کی طویل ترین بجلی کی بلاجواز طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہرتال کی گئی جس کے باعث شہر میں ہر قسم کا کاروبار مکمل طور پر بند رہا بعد ازاں جماعت اسلامی و رکشہ یونین کے زیر اہتمام موٹر سائیکل و رکشہ برادر احتجاجی ریلی پبلک پارک سبی سے نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔۔

احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ناڑی پل پر پہنچی تو مظاہریں نے ٹائر جلا کر سبی کوئٹہ وسبی جیکب آباد قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا واپڈا کے کلاف نعرے بازی شروع کردی ناڑی پل پر احتجاجی جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے میر مظفر نذر ابڑو نے کہا سبی جو ایشاء کا گرم ترین شہر میں جس میںگرمیوں کے موسم میں درجہ حرارت 50ڈگری سے بھی تجاوز کرجاتا ہے گزشتہ کئی ماہ سے تسلسل کے ساتھ بجلی کی طویل ترین بندش کی جارہی ہیں جبکہ ضلع سبی میں 80فیصد سے زائد بلوں کی ادائیگی کی جاتی ہے اس کے باوجود سبی وگردونواح میں 18سے15گھنٹوں کیلئے بجلی بند کرنا عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سبی کی عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے جماعت اسلامی بلوچستان کو خوشحالی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی خواہشمند ہے عوامی مسائل کے ھل کیلئے ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔۔

آج بھی ہم مجبور ہوکر سٹرکوں پر نکلے ہیں سبی میں شدید گرمی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جہاں گھروں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہاں کھیتوں میں پانی کی عدم دستیابی سے زمینداروں کو روزانہ کی بنیاد وں پر لاکھوں کا نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے بجلی کی بندش سے پانی کی قلت کا سامنا بھی نمایاں ہے کئی مرتبہ ہم نے اس مسئلہ پر آواز بلند کی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی حل نہ کیا گیا آج ہم اپنے نیک مقاصد میں عوام کی طاقت سے کامیاب ہونگے اور عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سء نجات دلائیں گے جماعت اسلامی مہنگائی بے روزگای ہر قسم کی پریشانی سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی عوام جماعت اسلامی کے ساتھ دیں تاکہ بلوچستان کوخوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سبی سے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ہمارے جائز مسائل کا ازالہ کرکے ہمیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو مشکلات وپریشانی کا سامنا کرنا پڑا اسموقع پر سبی سکاؤٹس ڈی ایس پی سبی بھاری پولیس و ایف سی کی نفری کے ہمراہ پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے تاہم مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایکس ای این واپڈا کا تبادلہ کیا جائے اور سبی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے خبرآنے تک سبی میں واپڈا کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔۔