اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے سعودی فرمانروا کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ بھرپور حمایت کرنے پر سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔