افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 33 طالبان ہلاک

Afghanistan Army

Afghanistan Army

کابل (جیوڈیسک) افغانستان آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 33 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغانستان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگر ہار، پاروان، بدخشاں، قندھار، وردک، لوگار، غزنی، ہیرات اور ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جسکے نتیجے میں 33 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

آپریشن کے دوران 9 طالبان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیاہے۔