گوجرانوالہ : پسند کی شادی کرنیوالی بہنوں کی بھائیوں کے ہاتھوں پٹائی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) نواحی علاقے رتہ باجوہ کی دو بہنوں کرن اور سمیرا نے مبشر اور ندیم سے پسند کی شادی کی تھی جس پر ان کے بھائی عمران نے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

کرن اور سمیرا مجسٹریٹ کے روبرو بیانات قلمبند کرانے آئیں۔ عدالت نے دونوں بہنوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

لڑکیوں کے بھائیوں، چچا اور دیگر رشتہ داروں نے کرن اور سمیرا کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ تھپڑ اور ٹھڈے مارے اور احاطہ عدالت میں گھسیٹتے رہے۔

مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کی کوشش کی۔ مزید نفری آنے پر پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔