کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے کہا ہے کہ جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کے نظام کو فعال نہیں بنا یا جاتا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بے معنی ہوگا۔
آبادی کے تناسب کا درست جائزہ لیکر حلقہ بندیاں کی جائے اور دنیا کے بین الاقوامی شہر کراچی کو 20 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرکے ڈسٹرکٹ گورنر کا نظام نافذ کیا جائے 1979ء کا بلدیاتی نظام بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکا ایک کونسلر 1 لاکھ عوام کو سہولت نہیں پہنچا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عالم علی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا ئیں عالم علی نے کہاکہ بلدیاتی اداروں میں سیاسی مداخلت نے بلدیاتی اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
کرپشن نے بلدیاتی اداروں کو دیمک کی طرح چانٹ لیا ہے سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئر مین الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر انعقاد کرا یا جائے تاکہ سیاسی اثر روسوخ کا خاتمہ کرکے بلدیاتی اداروں کی کار کردگی کو بہتر اور علاقائی ترقی کو موثر انداز میں انجام دیا جاسکےc