بھتہ مافیاز کے سرغنوں کی طرف سے صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی کو دھمکیوں کی شدید مذمت

Layyah

Layyah

چوک اعظم ( لیاقت علی چوہدری سے) گزشتہ روز بھتہ مافیاز کے خلاف لکھے گئے کالم پر بھتہ مافیاز اور ان کے سرغنوں نے کونسل آف جرائد ِ اہلسنت پاکستان کے چیئرمین ، سینیئر کالم نگار اور معروف صحافی صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی کو طرح طرح کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں

ضلع لیہ کی سیاسی ، دینی ، سماجی اور صحافتی تنظیموں کے راہنمائوں جن میں سابق ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماملک نیاز احمد جھکڑ ، مہر فضل حسین سمرا، انصاف لیبرونگ کے ضلعی صدر سعید خان پٹھان ، ٹریڈر ونگ کے ضلعی صدر رمضان بابر ، یوتھ ونگ کے صدر ظریف خان ، یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر مہر یاسر وسیم سمرا ،جنرل سیکرٹری نوید گجر ایڈووکیٹ ،انصاف لائرز ونگ کے صوبائی راہنما ملک آصف دستی ایڈووکیٹ ، زاہد الرحمن خان ، ٹکٹ ہولڈر چوہدری شوکت علی گجر ، تحریک انصاف چوک اعظم کے صدر عبد الغفار خان ، رانا محمد عثمان ، مسلم لیگ کے سابق ضلعی صدر عابد انوار علوی ، سماجی اور سیاسی راہنما ملک منظور حسین جوتہ ایڈووکیٹ ، جمیعت علماء اسلام کے راہنما قاری منور حسین ، انجمن تاجران کے صدر واحد بخش باروی ، جے یو پی کے راہنما شیخ اشرف علی چشتی ،جماعت ہلسنت کے ڈویژنل راہنما مفتی احمد رضا اعظمی ، دینی سکالر پروفیسر مفتی احمد رضا اعظمی ، غلام فرید میرانی ، عتیق الرحمن میرانی ، سماجی راہنما افضال خان گڑیانوی ، تاجر راہنما اظہر حسین ہانس ،ملک اشفاق احمد لنگاہ ایڈووکیٹ ، سہیل سلیمان خان چانڈیہ ایڈووکیٹ ،معروف صحافی شفیق آفتاب ، لیاقت علی چوہدری ، ملک نیاز احمد جھکڑ ، رانا عبد الحکیم شوق ، رانا خالد محمود شوق ، انجم صحرائی ، غلام رسول اصغر ودیگر نے بھتہ مافیاز کی طرف سے معروف صحافی ، کالم نگار صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی کو دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے

اور کہا ہے کہ قلم کو نہ پہلے کسی نے زنجیر پہنائی اور نہ ہی آج کوئی اپنا غلام بنا سکتا ہے پوری قوم ، سیاسی ، سماجی ، دینی و روحانی برادری معروف صحافی نعمان قادر مصطفائی کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی جنہوں نے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے غریب عوام کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں اپنا ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی بے خوف و خطر اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہیں گے