مقبوضہ کشمیر : شہید نوجوان پر مقدمے کیخلاف مظاہرے‘ مسلکی تشدد عالمی سازش ہے : علی گیلانی

Ali Geelani

Ali Geelani

سرےنگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں بھارتی پولیس نے ایک ایسے نوجوان کے خلاف پتھراﺅ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جسے اس نے گزشتہ ماہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے خلاف مقدمے کے اندراج پر علاقے کے لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پلہالن میں سینکڑوں لوگ مقتول فاروق احمد بٹ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلا ف سڑکوں پر نکل آئے۔۔

انہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور مقدمہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن سید علی گیلانی نے عراق، شام، لیبیا اور اب یمن میں پیدا شدہ صورتحال کو امت مسلمہ کی بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے اس پر اپنی گہری تشویش اور فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں آج جو کچھ بھی ہورہا ہے۔

اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتوں کا ایک طویل مدّتی منصوبہ کار فرما ہے اور اس کے تانے بانے واشنگٹن ڈی سی اور تل ابیب سے ملتے ہیں اور مسلمانوں کے مابین مسلکی تشدد ایک عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔