لاہور: مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی

Roof Collapse

Roof Collapse

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ، جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نئی آبادی جھنڈا چوک چوہنگ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے چھ افراد دب گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا ۔ زخمیوں میں نیامت اس کی بیوی سکینہ، گیارہ سالہ بیٹا جاوید ، دو سالہ بیٹی زینب ، بائیس سالہ ابوذر اور ستر سالہ نذیراں بی بی شامل ہیں۔