میلبورن (جیوڈیسک) عمران خان کے بعد مائیکل کلارک کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ فاتح کی صورت میں کیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کا فائنل نہ صرف آسٹریلیا کے لئے اچھی یادیں چھوڑ گیا بلکہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر مائیکل کلارک نے کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب کپتانوں میں اپنا نام درج کرا دیا۔ مائیکل کلارک نے اپنے آخری میچ میں ففٹی اسکور کر کے جیت کا مزہ بھی دوبالا کیا۔
مائیکل کلارک سے قبل پاکستان کے کپتان عمران خان کو یہ اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 1992 ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔