تلہ گنگ کی خبریں 29/3/2015

تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے) الر حمن فا رم ہا ئوس بلا ل ا بادپر مسلم لیگیو ں کا اکٹھا کر کے ملک فلک شیر اعوان نے ایک دفعہ پھر 2013 کی یا د تازہ کر دی ،سیا سی حلقوں کا ملک فلک شیر اعوان کی خد مات کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ دنو ں ملک فلک شیر اعوان نے الر حمن فا ر م ہا ئوس بلا ل ا باد میں ایک دفعہ پھر مسلم لیگیو ں کو ایک جگہ پر اکٹھا کر کے ثا بت کیا کہ میں میا ں نواز شر یف کا سپا ہی ہو ں ۔سنیٹر جنر ل (ر)عبد القیو م ملک نے بھی کہا کہ میں تما م مسلم لیگیو ں کو ایک جگہ پر دیکھ کر خو شی محسو س کر رہا ہو ں اور کہا ہمیں ایک ہو کر ضلع چکو ال کی تر قی میں رول ادا کر نا ہو گا ۔اس سے قبل 2013کے الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار ا پس میں تعلقات درست نہ ہو نے کی وجہ سے ایک دوسر ے سے دور دور تھے جس پر ملک فلک شیر اعوان نے مسلم لیگ ن کا اصل سپا ہی ہو نے کا ثبو ت دیتے ہو ئے تما م مسلم لیگی امیدواروں اور انکے نا راض سپو ٹروں کو ڈیر ہ سلطا ن پر اکٹھا کر کے انکی کا میا بی میں اہم رول ادا کیا ۔یہی مثا ل ایک دفعہ پھر تازہ کر دی کہ ملک فلک شیراعوان نے الر حمن فا ر م ہا ئوس پر سینٹر جنر ل (ر) عبد القیو م ملک کے اعزاز میں ظہر انے پر ضلع چکوال کے تما م مسلم لیگیو ں کو ایک جگہ پر اکٹھا کر دیا ۔اسمو قع پر ملک فلک شیر اعوان نے کہا کہ میر ا مشن عوام کی خد مت کر نا ہے اگر ہم ایک ہو ں گے تو عوام کے مسا ئل حل ہو ں گے اگر ہما ری صفوں میں داڑیں ہو ں گی تو ہم اپنے حلقے اور عوام کی خد مت صحیح معنو ں میں نہیںکر سکیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میںایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق،تفصیلات کے مطابق موضع پاتوالی کی خاتون ٹیچر کو اْسکے داماد نے قتل کر دیا ،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار،مقتولہ کلثوم بی بی ساکن پاتوالی(تلہ گنگ) اٹک میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہی تھی۔جہاں اْس کے داماد محمد خان نے گھریلو تنازعہ پر چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔ملزم کیخلاف اٹک پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے اس کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔جبکہ مقتولہ کلثوم بی بی کو اس کے آبائی گائوں پاتوالی تلہ گنگ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ایک اور واقعہ میںتلہ گنگ کے مو ضع پیڑہ جانگلہ کا رہائشی محمد رفیع ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔محمد رفیع ولد فتح خان ساکن پیڑہ جانگلہ پشاور میں مقیم تھا کہ راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے اس کی کار سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔جس کے نتیجے میں محمد رفیع شدید زخمی ہو گیا راولپنڈی ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ دیا۔متوفی کو اْس کے آبائی قبرستان پیڑہ جانگلہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔متوفی سی آئی اے انسپکٹرپشاورملک حبیب خان کے بڑے بھائی تھے۔ ایک دوسرے واقعہ میں موضع ٹمن میں ٹریکٹر ٹرالی کی نیچے آکر35سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔35سالہ عبدالخالق ساکن دروٹ عرصہ دراز سے ٹمن میں مقیم تھا۔گزشتہ رات ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے اینٹ رکھ رہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر ریوریس ہونے سے اس کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔متوفی کو اس کے آبائی گاؤں دڑوٹ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ایک اور واقعہ میںموضع بلال آباد میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کھڑے موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا ،موقع پر ہی جاں بحق۔22سالہ ثاقب محمود ولد سکندر حیات ساکن بلال آبادگزشتہ رات اپنے موٹر سائیکل پر بلال آباد شہر جا رہا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے سر پر چوٹیں آنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔متوفی کو بلال آباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ اسحا ق عر ف با بو اعوان اکو ال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں انکے دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ملک اسد کو ٹگلہ ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،محمد عمر ان دند ی ،ملک عارف ادلکہ ، ملک فیروز دودیا ل ،ملک خا لد ٹہی ،ملک خلیل احمد نیئر ،ملک امتیاز کچھی ،ملک زوار اکوال ،سر دار اسد ڈھو ک پٹھا ن ،قا ری عبید الر حمن ،ملک ابرار تھو ہا ،ملک نواب تھو ہا ، قا ضی عبد القادر ،سید ارشاد شاہ ،نذر حسین چو ہد ری ،ڈاکٹر محبو ب جر اح سمیت علا قہ بھر کی سر کر دہ شخصیا ت نے شر کت کی اور تما م ا نے والے معز ز مہما نو ں کا پر تپا ک استقبا ل کیا گیا جبکہ چوکھنڈی کی معروف مذہبی شخصیت مولانا غلام حنیف کے صاحبزادے محمد نجیب کی دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ق کے رہنماء حافظ عمار یاسر کے بھائی عمر حبیب ،عقیل شاہ ، ڈاکٹرظیہر اسلم ملک ،ڈاکٹر محبوب جراح،شیخ عمار احمد کے علاوہ دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔دلہا محمد نجیب کے سسرسابق انسپکٹر ملک محمد عابد،ماموں پٹواری محمد صادق سابقہ کونسلر محمدفاضل اور ڈاکٹر محمد صدیق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Malik Falak Sher And Gen( R ) Abdul Qayyum

Malik Falak Sher And Gen( R ) Abdul Qayyum