امریکا نے طالبان کو کبھی دشمن نہیں سمجھا، ڈینیل فیلڈمین

Daniel Feldman

Daniel Feldman

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان ڈینیل فیلڈمین نے کہا ہے کہ امریکا نے طالبان کو کبھی دشمن نہیں سمجھا، امریکا ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہا ہے، پاک افغان سرحد پر امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فوجی قیادت افغانستان کے معاملے پر متحد ہے۔ افغان تصفیے میں پاکستان کا ایک اہم کردار ہے۔

افغانستان میں پاکستان کے کردارپر افغان صدرسے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ طالبان کے حوالے سے ڈینیل فیلڈمین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری طالبان کاافغان حکومت کے ساتھ پرامن تصفیہ چاہتی ہے۔

یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں۔ اگرطالبان دہشت گردی چھوڑدیں تووہ افغان حکومت کے معاملات میں شامل ہو سکتے ہیں۔