وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا بہترین اسپیل کیا، سچن ٹنڈولکر

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

میلبورون (جیوڈیسک) دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا بہترین اسپیل کیا۔

کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکرنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انہوں نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ابھی تک اُسے بھول نہیں پائے۔

وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار بولنگ کی اور میری نظرمیں ان کا اسپیل ورلڈکپ کا بہترین اسپیل تھا جسے دیکھ بہت مزہ آیا۔ سچن نے کہا کہ وہاب نے گوکہ میچ میں زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کیں تاہم کوئی بھی اُن کے اسپیل کوکبھی بھلا نہیں پائے گا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کو پریشان کردیا تھا جب کہ میچ میں ان کی شانداربولنگ کی تعریف برائن لارا، آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سمیت دنیائے کرکٹ کے کئی عظیم کھلاڑیوں سمیت خود حریف کھلاڑی شین واٹسن نے بھی کی۔