مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/3/2015

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کاہنہ پولیس کے تھانیدار کا دس ملازمین کے ہمراہ شریف شہری کے گھر پر دھاوا، دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہو کر خواتین سے بد تمیزی، داراز سے 50ہزار نکال کر فرار، تھانہ مصطفی آباد میں ریڈ کرنے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کاہنہ کے تھانیدار حاجی غفور نے دس ملازمین کے ہمراہ تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ محلہ چوہدریاں والا میں محمد لطیف کے گھرچھاپہ مارا، دروازہ توڑ کر زبردستی گھر میں داخل ہو کر خواتین سے بد تمیزی کی اور تلاشی کے دوران داراز میں سے 50ہزار روپے نقدی بھی نکال لی، محمد لطیف کے مطابق جس ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا وہ آج تک ہمارے گھر میں نہیں آیا، پولیس تھانہ کاہنہ نے غنڈا گردی کرتے ہوئے ہماری خواتین سے بد تمیزی کی اور50ہزار روپے بھی لوٹ لئے ہیں ، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام مذکورہ تھانیدار اور ملازمین کے خلاف کاروائیں کریں، جب اس سلسلہ میں مقامی تھانے اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ملک عارف علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ کاہنہ کی طرف سے ہمارے تھانہ کی حدود میں چھاپہ مارنے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی روز نامچہ میں آمد روانگی کی گئی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تیز رفتار ڈالے کی ٹکر موٹر سائیکل پر سوار عمران ٹیپو کی بیوی جاں بحق، نا معلوم ڈالہ ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا رہائشی عمران ٹیپو اپنی بیوی سحرش رشید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر قصور کی طرف جا رہا تھا کہ ٹھٹھ ڈوگراں والا کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈالہ نے ٹکر مار دی جس سے شدید زخمی سحرش رشید ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گئی، عمران ٹیپو کی شادی 15ماہ قبل ہوئی تھی

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126