نووواک جوکووچ اور کی نیشیکوری میامی ٹینس کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

Nuuuak Djokovic

Nuuuak Djokovic

میامی (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ جاپان کے کی نیشیکوری اور سپین کے ڈیوڈ فیرر میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، میامی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگلز دوسرے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سربین سٹار نوواک جوکووچ کا سامنا سلواکیا کے مارٹن کلیزان سے ہوا۔

جوکووچ نے سلواکین حریف کو زبردست مقابلے کے بعد چھ صفر ، پانچ سات اور چھ ایک سے شکست دی۔ سنگلز کے ایک اور میچ میں جاپان کے کی نیشیکوری نے روس کے میخائل یوزنی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، جاپانی سٹار نیشیکوری کی فتح کا سکور چھ دو اور چھ ایک رہا، فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو امریکا کے ٹم سمیزک کے خلاف کانٹے کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔

سونگا کا سکور چھ چار، تین چھ ، چھ تین رہا، دیگر میچوں میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کو ارجنٹائن کے فیڈیریکو کے خلاف فتح ملی تو امریکا کے جون اسنر بھی روس کے اینڈرے کو مات دیکر اگلے راؤنڈ میں پہنچے۔