نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے اپنا چوتھا نیوی گیشن سیارچہ خلا میں روانہ کر دیا۔
ریڈیو تہران کے مطابق سرکاری خلائی تحقیقاتی ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی آر این ایس ایس ون ڈی نام کا نیویگیشن سٹلائٹ بھارت میں ہی تیار کئے گئے راکٹ پی وی ایس ایل وی سی 27 کے ذریعے مدار میں پہنچایا گیا۔
بھارت نے سات نیویگیشن سٹلائٹ خلاء میں روانہ کرنے کا پروگرام ترتیب دیاہے جس میں یہ چوتھا سٹلائٹ تھا۔