بیجنگ (جیوڈیسک) جدید سنگاپور کے معمار اور بانی لی کوان یئو کے جنازے میں شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔
لی کوان یئو کی آخری رسومات کی گئیں اور ان کے تابوت کو پارلیمان سے یونیورسٹی کے ثقافتی مرکز لے جایا گیا۔ جہاں عالمی رہنماؤں نے ان کی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔
ان عالمی رہنماؤں میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، جاپانی وزیر اعظم شینزو ابی، آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ اور برطانوی ایوان کے رہنما ولیم ہ?گ شامل ہیں۔
ایک منٹ کے لیے خاموش رہ کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ان کے خاندانی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ ان کا انتقال پیر کو 91 سال کی عمر میں ہوا تھا۔