پشاور: شہاب خیل میں برساتی نالے کی تباہی سے دو گھر منہدم

Flood

Flood

پشاور (جیوڈیسک) پشاور اور خیبرایجنسی کے سنگم پر واقع علاقے شہاب خیل میں وادی تیراہ سے آنے والے برساتی نالے میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔

سیلابی ریلے سے دو گھر گرگئے۔ گھر میں موجود متعدد افراد بھی ملبے کے نیچے پھنس گئے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکال لیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی لوگوں کے مطابق سیلابی ریلا اچانک آیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔ سیلابی ریلے سے گاؤں کے واحد کنویں کا پانی بھی آلودہ ہوگیا جس سے گاؤں کے تمام لوگوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی متاثرہ لوگوں کی دادرسی کیلئے کوئی بھی حکومتی اہلکار نہیں پہنچ سکا۔