داعش نے شام میں مزید 8 مغویوں کے سر قلم کر دیئے

ISIS

ISIS

دمشق (جیوڈیسک) عراق اور شام میں بر سرپیکار تنظیم داعش نے مزید 8 مغویوں کے سر قلم کر دیئے ہیں۔

داعش کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی وڈیو میں شام کے صوبہ حماہ میں 8 افراد کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم “سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس” نے اس وڈیو کو اصلی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے کچھ عرصے کے دوران کئی مغویوں کے سر قلم کئے ہیں جن میں جاپان، امریکا اور برطانیہ کے شہری بھی شامل ہیں۔