میلبورن (جیوڈیسک) عالمی کپ کے فائنل میں کینگروز کیویز کو ہرا کر کرکٹ کے شہنشاہ بنے تو جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
میلبورن میں فاتح ٹیم آسٹریلیا کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی پرائم منسٹر وارن ٹروس نے اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے جیت کے جشن کو بھرپور انداز میں منانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کو اور اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کی فتح کی خوشی منانے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ اس موقع پر شائقین نے چیمپئن کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے۔