کراچی: تحریک انصاف نے این اے 245 سے عمران اسماعیل کو نامزد کر دیا

Imran Ismail

Imran Ismail

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ الطاف حسین ہر تیسرے ہفتے پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔

الطاف حسین ذاتی مقاصد کیلئے اردو بولنے والوں کو بہت نقصان پہنچا چکے ہیں۔ الطاف حسین کی آمرانہ سوچ انہیں پارٹی سے الگ نہیں ہونے دیتی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ الطاف حسین جو زبان قوم کی ماؤں، بہنہوں اور بیٹیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں وہ شرمناک ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ الطاف حسین قوم کو حساب دیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم الطاف حسین کی دہشتگردی کیخلاف کھڑی ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائے گی۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سے بھتہ خوری کا خاتمہ کر دیا۔

کراچی کے شہریوں کو بھی بھتہ خوروں سے نجات دلائیں گے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نائن زیرو آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کس بات کی طرف اشارہ ہے۔ میرپور کی طرح کراچی سے بھی تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں فتح حاصل کرے گی۔