تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) چینجی اور ڈھو ک سدرکی ٹرانسپورٹروں کے درمیان نوک جھونک احتجاج اور روڈ بلاک تک جا پہنچی ،بروز سوموار کو چینجی کے شہر یوں نے مین سرگودھا روڈ بلاک کر دیا ،انتظامیہ اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موقع پر پہنچ گئے ،انتظا میہ اور مظاہر ین کے درمیان کامیاب مذاکرات ہو ئے روڈ چھ گھنٹے کے بعد کھول دی گئی ،بلاک روڈ کی وجہ سے گاڑیو ں کی لائینں لگ گئیں اور مسافروں کو شد ید مشکلات کا سا منا رہا،مقد ما ت میر ٹ کی بنیاد پر کیے گئے ہیں اور روٹ عر صہ تیس سال سے چل رہا ہے ایس ایچ او صدرکا مو قف،ا ج دونو ں پا رٹیا ں ڈی پی او کے سا منے پیش ہو ں گی ۔تفصیل کے مطا بق بروز سو مو ار کی صبح آ ٹھ بجے چینجی کے مقا می سینکڑوں افراد نے چینجی کے مقا م سے ڈھو ک سدرکی کے ٹر انسپو رٹروں کے سا تھ ٹائم کے تصاد م پر مین سر گو دھا روڈ بلا ک کر دی تھی جس کے بعد مقا می انتظا میہ حر کت میں ا گئی اور ڈی ایس پی ہیڈ کو اٹر ،ڈی ایس پی صدر چکو ال ،اے سی تلہ گنگ نے مظا ہر ین سے مذاکر ات کیے جس میں مظا ہر ین کا مطا لبہ تھا کہ ہما رے خلا ف جھو ٹے مقد ما ت درج ہو ئے ہیں اور مقا می پو لیس نے ہما رے سا تھ نا انصا فی کی ہے جس میں قا ضی عبد القا در اور دیگر معز زین علا قہ نے معا ملا ت کو سلجھا نے کیلئے اہم رول ادا کیا اور ا خر کا ر مین سر گو دھا روڈ چھ گھنٹے کے بعد کھلوا دی گئی۔روڈ بلا ک ہو نے کی وجہ سے سینکڑوں گا ڑیا ں لا ئینوں میں لگ گئیں اور مسا فروں کو چھ گھنٹے شد ید اذ یت کا سامنا کر نا رہا۔فیصلہ ہوا کہ دو نو ں پارٹیاں اج ڈی پی او کے سا منے پیش ہو ں گی اور وہا ں فیصلے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سیلم اقبال اور حلقہ پی پی تئیس کے ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کے دست راست ملک شہر یا ر اعوان نے حمز ہ شہباز شر یف کے ساتھ ون ٹو ون ملا قات ،ضلع تلہ گنگ سمیت چکو ال کی سیا سی صورتحا ل پر تفصیلی با ت چیت اور ا ئند ہ بجٹ میں ضلع کا بجٹ مختص کیا جا ئے ۔تفصیل کے مطا بق لا ہو ر ممبر قو می اسمبلی حمز ہ شہباز شر یف سے مشیر وزیر اعلی پنجا ب اور ملک شہر یا ر اعوان نے ملا قا ت کی جس میں ملک سیلم اقبا ل اور ملک شہر یار اعوان نے بتا یا کہ تلہ گنگ اور لا وہ میں جا ری سکیمو ں جو فنڈز کی وجہ سے زیر التو ا ہیں ان کیلئے مز ید فنڈز دئیے جا ئیں اور ا ئند ہ بجٹ میں تلہ گنگ ضلع کا بجٹ مختص کیا جا ئے تا کہ بلد یا تی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کو کا میا بیاں حا صل ہو ں ۔تلہ گنگ ضلع اب عوام کی امیدوں کا مر کز بن چکا ہے اب اس کی تکمیل جلد از جلد ہو نی چا ہیے ۔حمز ہ شہباز شر یف کو بلد یا تی الیکشن کی تیا ری کے بارے تفصیلی سے ا گا ہ کیا اور بتا یا کہ انشا اللہ مسلم لیگ ن ضلع چکوال میں قو می الیکشن کی طر ح بلد یاتی الیکشن میں بھی کلین سوپ کر ے گی ۔مشیر وزیر اعلی پنجا ب اور ملک شہر یا ر اعوان نے تلہ گنگ میں ریسکیو 1122،سٹی ہسپتال ،ٹر اما سنٹر سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کر نے کی بھی درخواست کی۔ جس پر حمز ہ شہباز شریف نے دونوں رہنما ئوں کو یقینی دہا نی کر ائی کہ جلد تمام تلہ گنگ کی عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)ٹی ایم اے کی نااہلی اور عوامی نمائندوں کی عدم توجہ سے جھاٹلہ قبرستان روڈ بارشوں سے سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا ۔کئی سالوں سے عوامی احتجاج ،اخبارات کی خبروں میں چیخ وپکار بھی ارباب اقتدار کو روڈ کی ناگفتہ بہ حالت کی طرف متوجہ نہ کرسکیں مذکورہ روڈ سے روزانہ سینکڑوں موٹرسائیکل ،گاڑیاں گزرتی ہیں پیدل چلنے والے عذاب میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق جھاٹلہ قبرستان روڈ کی اطراف نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں کاپانی سیلاب کا منظر پیش کرتاہے اوربارش کا جمع شدہ پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتاہے جس کی وجہ سے روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے مسلسل پانی کھڑا رہنے روڈ کے اطراف میں گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے روزانہ سینکڑوں موٹرسائیکل اورگاڑیاں گزرتی ہیںاس روڈ موٹر سائیکل ،سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے طالبعلموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام علاقہ نے بتایا ہے کہ ٹی ایم اے سٹرکوں ،گلیوں ،نالیوں کی صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتی عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کی پرزور اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جھاٹلہ قبرستان روڈ کے اس مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور محلہ عیدگاہ اور محلہ جھاٹلہ کی سٹرکوں ،گلیوں ،نالیوں کی صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیادکی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) ن لیگ کی سرگرم رہنما ڈاکٹر نبیلہ طارق نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ،دن بد ن مسلم لیگ ن کو جھٹکے جا ری ،تحر یک انصاف کی جما عت پا کستا ن کی مقبول تر ین جماعت بن چکی ہے ائند ہ الیکشن میں عوام مو جو دہ حکمرانوں کو عبرت نا ک شکست دیں گے ڈاکٹر نبیلہ کی میڈ یا سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق گز شتہ دنو ں مسلم لیگ ن کی اہم رہنما ڈاکٹر نبیلہ طا رق نے سا بق گو رنر پنجا ب اور تحر یک انصاف کے اہم رہنما چو ہد ری محمد سرور سے لا ہو ر میں ون ٹو ون ملا قات کی جس میں انہو ں نے اپنی پا رٹی کے پا لیسی کے بارے میں تفصیل سے ا گا ہ کیا جس کے بعد ڈاکٹر نبیلہ طا رق نے ن لیگ کو الو داع کہہ کر تحر یک انصاف میں شمو لیت کا با ضبط اعلا ن کر دیا ۔ملا قا ت کے بعد ڈاکٹر نبیلہ طا رق بٹ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ مسلم لیگ ن کی قیا دت پر عوام کی بہت زیا دہ امید یں تھیں لیکن ا نہو ں نے دھا ند لی کے ذریعے اقتدار تو حا صل کر لیا ہے اور اب عوام کو مز ید دلد ل میں دھکیلا جا رہا ہے ۔پا کستا ن کی عوام کی نظر یں اب تحر یک انصا ف کے چیئر مین عمر ان خا ن پر جمی ہو ئیں ہیں اور انشا اللہ عمر ان خا ن پا کستا نی عوام کو مسا ئل کی دلد ل سے ضرور نکا لنے میں کا میا ب ہو ں گے اور ائند ہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتو ں کے امید واروں کو پی ٹی ائی کے امید وار عبرت ناک شکست دیں گے۔